Advertisements

پنجاب کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ(ن) نے شکست تسلیم کرلی

Malik Ahmad Khan
Advertisements

 لاہور: پنجاب کے ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کی برتری کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک احمد خان نے ضمنی انتخابات میں شکست تسلیم کرلی۔

 ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو تاریخی فتح ہوئی،عوام کی رائے کا احترام کرتے ہیں، عوام کا ووٹ ہمارے خلاف آیا ہے، عوام نے ووٹ سے اپنی رائے دی، اس کے بعد حکومت کا رہنا نہ رہنا سیکنڈری ہوجاتا ہے

Advertisements

ملک احمد خان کا کہنا تھاکہ الیکشن کے نتائج بتارہے ہیں کہ ہمارے پاس عددی اکثریت نہیں رہے گی۔