قریشی برادری کی سرکردہ شخصیات مرتضی قریشی اور حفیظ قریشی کی قیادت میں نواب صلاح الدین عباسی اور پرنس بہاول عباس خان عباسی سے ملاقات

murtaza-qureshi-and-hafeez-qureshi-meet-with-nawab-salahuddin-abbasi-and-prince-bahawal-abbas-khan-abbasi
ڈیرہ نواب صاحب:،سابق کونسلروں مرتضی احمد قریشی اور مجتبی احمد قریشی کا صادق گڑھ پیلس ڈیرہ نواب صاحب میں امیر آف بہاول پور کے ہمراہ لیا گیا گروپ فوٹو۔پرنس بہاول خان عباسی بھی موجود ہیں

محمد اسماعیل لیلو قریشی، سابق کونسلر مرتضی قریشی، محمد یونس قریشی، عبداللطیف قریشی اور محمد سلیم بندھانی بھی ملاقات کرنے والے وفد میں شامل تھے۔

سیاسی حلقے پی ٹی آئی کے منحرف رکن قومی اسمبلی سمیع الحسن گیلانی کے قریبی ساتھیوں مرتضی قریشی اور مجتبی قریشی کی پرنس بہاول عباسی سے ملاقات کو بہت اہمیت دے رہے ہیں

ڈیرہ نواب صاحب(نامہ نگار) شہر احمد پور شرقیہ کی قریشی برادری کی سرکردہ شخصیات اور جمعیت القریش کے نوجوانوں کے ایک بڑے وفد نے سابق کونسلر مرتضی احمد قریشی اور جمعیت القریش کے صدر حفیظ قریشی کی قیادت میں صادق گڑھ پیلس ڈیرہ نواب صاحب کے دفتر میں عید الفطر کے دوسرے روز امیر آف بہاول پور نواب صلاح الدین عباسی اور ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی سے ملاقات کی۔سابق کونسلر مجتبی احمد قریشی معروف سیاسی کارکن محمد اسماعیل المعروف لیلو قریشی، عبداللطیف قریشی،محمد یونس قریشی اور محمد سلیم بندھانی بھی وفد میں شامل تھے۔جمعیت القریش کے رہنماوں اور سابق کونسلرز نے امیر آف بہاول پور نواب صلاح الدین عباسی اور ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی کو عید کی مبارک باد دی اور ان سے شہری اور مقامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔سیاسی حلقے مرتضی احمد قریشی اور مجتبی احمد قریشی کی نواب صلاح الدین عباسی اور پرنس بہاول خان عباسی سے ملاقات کو بہت اہمیت دے رہے ہیں اور اس حوالے سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

یاد رہے کہ مرتضی احمد قریشی اور مجتبی احمد قریشی پی ٹی آئی کے منحرف رکن قومی اسمبلی مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی کے قریبی ساتھی تھے،جنہوں نے اطلاعات کے مطابق ان کے گروپ سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔

murtaza-qureshi-and-hafeez-qureshi-meet-with-nawab-salahuddin-abbasi-and-prince-bahawal-abbas-khan-abbasi-2
ڈیرہ نواب صاحب:قریشی برادری کی سرکردہ شخصیات حفیظ قریشی،مرتضی احمد قریشی،مجتبی احمد قریشی، محمد اسماعیل المعروف لیلو قریشی،محمد سلیم بندھانی اور دیگر کی صادق گڑھ پیلس ڈیرہ نواب صاحب میں ملاقات کے موقع پر پرنس بہاول خان عباسی کے ہمراہ لی گئی تصویر

مزید پڑھیں