بلدیہ سیوریج کے دیرینہ مسئلے کے حل کے لیے دو کروڑ 58 لاکھ روپے کی لاگت سے نئی مشینری خرید رہی ہے محمد نوید حیدر

نئی مشینری میں ایک سکر مشین بھی خریدی جائے گی سیوریج کے سلگتے ہوئے مسئلے کے حل کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لا جا رہی ہے چوک فتانی پر شبانہ روز جد و جہد کے بعد سیوریج چالو کر دی گئی جبکہ چار سال سے بند ڈسپوزل کو بھی فنکشنل کر دیا گیا ہے
میونسپل کمیٹی احمدپور شرقیہ کی نقشہ برانچ نے ایک کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کی ہے جبکہ بلدیہ چوک منیر شہید کی تزئین و آرائش کر کے اسے خوبصورت اور دیدہ زیب بنائے گی ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کی اپنے دفتر میں مدیر احسان احمد سحر سے گفتگو ،چیف آفیسر فرّخ عدنان سندھو اور سب انجینئر ملک محمود آرائیں بھی موجود تھے
احمد پور شرقیہ( سٹاف رپورٹر) میونسپل انتظامیہ شہر احمد پور شرقیہ میں سیوریج کے دیرینہ سلگتے ہوئے مسئلے کو حل کرنے کے لیے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے اس مقصد کے لیے دو کروڑ 58 لاکھ روپے کی لاگت سے نئی مشینری خریدی جا رہی ہے جس میں ایک سکر مشین اور دو لوڈر رکشہ جات بھی شامل ہیں – اس امر کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ محمد نوید حیدر نے اپنے دفتر میں مدیر روزنامہ نوائے احمدپور شرقیہ احسان احمد سحر میں گفتگو کرتے ہوئے کیا چیف افیسر بلدیہ احمد پور شرقیہ فرخ عدنان سندھو اور سب انجینیئر ملک محمود آرائیں بھی اس موقع پر موجود تھے
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ نے کہا کہ چوک فتانی کی سوریج لائن کو شبانہ روز جدوجہد کے بعد چالو کر دیا گیا ہے جو علاقہ کے باشندگان کے لیے سو ہان روح بنی ہوئی تھی- انہوں نے انکشاف کیا کہ چار سال سے خراب ڈسپوزل کو بھی فنکشنل کر دیا گیا ہے – انہوں نے بہاولپور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہری اس حوالے سے صاف ستھرا پنجاب ایپ پر اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں جسکا فی الفور نوٹس لیکر صفائی سے متعلق مسئلہ حل کیا جائے گا – ایڈمنسٹریٹر بلدیہ محمد نوید حیدر نے انکشاف کیا کہ میونسپل کمیٹی کے نقشہ برانچ میں رواں مالی سال میں ایک کروڑ سے زائد وصول کیے ہیں جبکہ بلدیہ احمد پور شرقیہ چوک منیر شہید کی تزئین و آرائش کر رہی ہے تاکہ اسے خوبصورت اور دیدہ زیب بنایا جا سکے