ممتاز علی سولنگی لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز میں چار روزہ تربیتی پروگرام کے لیے نامزد
Advertisements
احمدپورشرقیہ (نامہ نگار)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی نے 4 افسران کو ہائی پوٹینشل آفیسرز قرار دیتے ہوئے قیادت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کے لئے خصوصی تربیتی پروگراموں میں نامزد کر دیا ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میکو انجینر گل محمد زاہد کی منظوری سے سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو ڈی جی خان سرکل انجینئر ملک خورشید احمد ، ایڈیشنل سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن احمد پور شرقیہ ڈویژن انجینر ممتاز علی سولنگی کو 7 سے 10 دسمبر 2026 ء تک لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز میں چار روزہ تربیت دی جائے گی۔ ایڈیشنل پراجیکٹ ڈائریکٹر کنسٹرکشن مظفر گڑھ ڈویژن انجینئر نذیر احمد گوپانگ اور ڈپٹی منیجر میٹریل انسپکشن میپکو پلاننگ ڈائریکٹوریٹ انجینئر خواجہ حفیظ اللہ کو 24 سے 27 نومبر 2026 ء تک لمز لاہور میں 4 روزہ تربیتی پروگرام کے لیے نامزد کیا گیا ہے
Advertisements

