سردار ندیم لشاری کے مقتول فرزند ڈاکٹر شیراز ندیم اور بھائی محمد وسیم لشاری کی نماز جنازہ ادا

طارق بشیر چیمہ ایم این اے اور حسن عسکری شیخ ایم پی اے سمیت ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے چک 43ڈی این بی میں دونوں مقتولین کا نماز جنازہ پڑھا
ڈیرہ نواب صاحب (نامہ نگار) لشاری برادری کےمابین اڈا 42 ہزار یزمان پرتصادم کے نتیجہ میں قتل ہونے والے نوجوان ایم بی بی ایس ڈاکٹر شیراز ندیم اور محمد وسیم اجمل کا انکے آبائی گاؤں چک میں جنازہ پڑھا گیا جس میں ایم این اے چوہدری طارق بشیر چیمہ اور ایم پی اے حسن عسکری شیخ اور دیگر سیاسی سماجی شخصیات سمیت ہزاروں افراد کی شرکت
مدعی سیاسی شخصیت محمد ندیم خاں لشاری نے بتایا کہ میرے رشتہ دار کلیم اللہ ، انعام اللہ، اور اختر ثانی محمد احمد سلامت اور عطا اللہ وغیرہ نےمسلح آتشی اسلحہ شیراز ولد ندیم ، وسیم ولد اجمل اسد ولد اجمل اور سجاد ولد اجمل کو للکارتے ہوئےجان سے مار دینے کی خاطر سیدھی فائرنگ شروع کردی جس کے نتجہ میں میرا بیٹا ایم بی بی ایس ڈاکٹر شیراز ندیم اور بھائی وسیم خاں لشاری موقع پر دم توڑ گئے اور اسد ولد اجمل کو سینے کی دائیں اور بائیں جانب فائر لگا شہزاد لاشاری زخمی ہوگئے لوگوں کوآتے دیکھ کر ملزمان اسلحہ لہراتے ہوئے فرارہونے میں کامیاب ہو گئے -تھانہ ڈیرہ نواب صاحب پولیس اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی جنہوں نےزخمیوں اور ڈیڈ باڈیز کو سول ہسپتال احمد پور منتقل کردیا- تھانہ ڈیرہ نواب صاحب نے پولیس کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 261 /25 بجرم 302_324 درج کرلیا ہے اورملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے پولیس چھاپے مارہی ھے تاہم کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوا