Advertisements

انجمن آڑھتیان کے الیکشن ، محمد کلیم قریشی بھاری اکثریت سے منصور اقبال قریشی کو شکست دے کر صدر منتخب

Muhammad Kaleem Qureshi elected as President Anjuman-e-Arthian Grain Mandi AhmedpurEast
Advertisements

محمد کلیم قریشی نے 62 باسٹھ ووٹ حاصل کئے جبکہ منصو ر اقبال قریشی کو32 ووٹ ملے حامیوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے

 احمدپورشرقیہ (اکبر عباسی سے ) انجمن آڑھتیان کے الیکشن مکمل، محمد کلیم قریشی بھاری اکثریت سے منصور اقبال قریشی کو شکست دے کر صدر منتخب ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق انجمن تاجران غلہ منڈی کے الیکشن کے سلسلہ میں پولنگ غلہ منڈی میں ہوئی۔ صدارت کے الیکشن کے لئے محمد کلیم قریشی اور منصور اقبال قریشی میں ون ٹو ون مقابلہ تھا نتائج کے مطابق محمد کلیم قریشی نے 62  باسٹھ ووٹ حاصل کئے جبکہ منصو ر اقبال قریشی کو32 ووٹ ملے۔ اس طرح محمد کلیم قریشی بھاری اکثریت سے انجمن آڑھتیان غلہ منڈی کے دو سال کے لئے صدر منتخب ہوگئے۔ ان کی کامیابی کے اعلان کے ساتھ ہی ان کے حامیوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے۔ دریں اثناء حاجی محمد ایوب عاربی، طاہر ممتاز بہلیم، حاجی محمد صادق، چوہدری محمد ظفر نے اُنہیں مبارک باددی ہے۔

Advertisements