صبا اجمل ایڈوکیٹ کا نائب صدر اور محمد صفدر چنڑ کا بطور جنرل سیکرٹری انتخاب عمل میں آیا جیتنے والے امیدواروں کو سپورٹر وکلاء کی مبارکباد دیں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں
بہاول پور( ملک طارق آرائیں ) بہاول پوربار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2024 و 25 کے لیے آج بہاول پور میں صبح پولنگ نو بجے سے لے کر شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی اور دن بھر ٹوٹل وکلا 1766 نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا جبکہ صدارت کے لیے ملک محمدعامرچنڑایڈوکیٹ اور محمدایازکلیار ایڈوکیٹ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا اور ایک دوسرے گروپوں کے وکلا نے اپنے امیدواروں کے حق میں خوب جیت کے نعرے لگائے اور دن بھر خوب گہما گہمی رہی دونوں گروپ کے وکلا میں سموسے پکوڑے چائے بریانی سے لطف اندوز ہوتے رہے پولنگ پانچ بجے ختم ہونے کے بعد گنتی کا آغاز ہوا تو بالاخر صدارت کے امیدوارمحمدایازکلیارایڈوکیٹ نے615 ووٹ لے کر میدان مار لیا اور بھاری اکثریت سے جیت گئے انکے مدمقابل ملک محمدعامرچنڑ ایڈوکیٹ نے 445 ووٹ حاصل کئے جبکہ محمدصفدرچنڑ ایڈوکیٹ541 ووٹ لے کر جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ان کے مدمقابل ملک محمداسحق ایڈوکیٹ نے 521 ووٹ حاصل کئے اسی طرح نائب صدرکی سیٹ پر صباء اجمل ایڈوکیٹ نے 544 ووٹ لیکرکامیابیحاصل کی جبکہ ان کی مدمقابل شکیلہ کوثرایڈوکیٹ نے 502 ووٹ حاصل کئے نتائج کااعلان چیرمین الیکشن بورڈرائوناصرمحمودایڈوکیٹ ہائی کورٹ’ ممبران الیکشن بورڈ ملک محمدالطاف نوازچنڑ’محمداخترعباسی’لطیف الرحمان اورمہرمحمداورنگزیب نے کیا ‘ جیتنے والے امیدواروں کے حامیوں نے جیت کی خوشی میں ڈھول کی تھال پر بھنگڑے ڈالے اور خوب نعرے بازی کی اور اپنے اپنے حامیوں وکلا نے ایک دوسرے کو مٹھائی کھلا کر مبارکباد دی۔