Advertisements

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بہاولپور کے سالانہ انتخابات میں محمد ایاز کلیار بھاری اکثریت سے صدر منتخب

Muhammad Ayaz Kulyar elected as President DBA Bahawalpur with thumping majority
Advertisements

صبا اجمل ایڈوکیٹ کا نائب صدر اور محمد صفدر چنڑ کا بطور جنرل سیکرٹری انتخاب عمل میں آیا جیتنے والے امیدواروں کو سپورٹر وکلاء کی مبارکباد دیں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں


بہاول پور( ملک طارق آرائیں ) بہاول پوربار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2024 و 25 کے لیے آج بہاول پور میں صبح پولنگ نو بجے سے لے کر شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی اور دن بھر ٹوٹل وکلا 1766 نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا جبکہ صدارت کے لیے ملک محمدعامرچنڑایڈوکیٹ اور محمدایازکلیار ایڈوکیٹ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا اور ایک دوسرے گروپوں کے وکلا نے اپنے امیدواروں کے حق میں خوب جیت کے نعرے لگائے اور دن بھر خوب گہما گہمی رہی دونوں گروپ کے وکلا میں سموسے پکوڑے چائے بریانی سے لطف اندوز ہوتے رہے پولنگ پانچ بجے ختم ہونے کے بعد گنتی کا آغاز ہوا تو بالاخر صدارت کے امیدوارمحمدایازکلیارایڈوکیٹ  نے615   ووٹ لے کر میدان مار لیا اور بھاری اکثریت سے جیت گئے انکے مدمقابل ملک محمدعامرچنڑ ایڈوکیٹ نے 445 ووٹ حاصل کئے  جبکہ محمدصفدرچنڑ ایڈوکیٹ541  ووٹ لے کر جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ان کے مدمقابل ملک محمداسحق ایڈوکیٹ نے 521 ووٹ حاصل کئے  اسی طرح نائب صدرکی سیٹ پر صباء اجمل ایڈوکیٹ نے 544 ووٹ لیکرکامیابیحاصل کی جبکہ ان کی مدمقابل شکیلہ کوثرایڈوکیٹ نے 502 ووٹ حاصل کئے نتائج کااعلان چیرمین الیکشن بورڈرائوناصرمحمودایڈوکیٹ ہائی کورٹ’ ممبران الیکشن بورڈ ملک محمدالطاف نوازچنڑ’محمداخترعباسی’لطیف الرحمان اورمہرمحمداورنگزیب نے کیا  ‘ جیتنے والے امیدواروں کے حامیوں نے جیت کی خوشی میں ڈھول کی تھال پر بھنگڑے ڈالے اور خوب نعرے بازی کی اور اپنے اپنے حامیوں وکلا نے ایک دوسرے کو مٹھائی کھلا کر مبارکباد دی۔

Advertisements