محمد اسلم سیال ایڈووکیٹ اورعمائدین علاقہ کی طرف سے امیدوار قومی اسمبلی پرنس بہاول خان عباسی اور امید وارصوبائی اسمبلی میاں گزین خان عباسی کی بھرپور حمایت کا اعلان
خاندان عباسیہ نے اس خطہ اور عوام کی بھرپور ترجمانی کرتے ہوئے علاقہ کی تعمیرو ترقی کیلئے گراں قدر خدمات سر انجام دی ہیں پرنس بہاول عباسی, میاں گزین عباسی
احمدپورشرقیہ(نامہ نگار )امیدوار قومی اسمبلی
پرنس بہاول خان عباسی اور امید وارصوبائی اسمبلی سابق ایم پی اے میاں محمد گزین خان عباسی نے سیاسی،سماجی شخصیت ماہرقانون محمداسلم سیال ایڈووکیٹ کی طرف سے انکی رہائش گاہ پردیئے گئےا پر تکلف عشائیہ کے موقع پرسیاسی سماجی شخصیات اور عمائدین علاقہ سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آپ کے علم میں ہے کہ خاندان عباسیہ نے اس خطہ اور عوام کی بھرپور ترجمانی کرتے ہوئے علاقہ کی تعمیرو ترقی کیلئے گراں قدر خدمات سر انجام دی ہیں۔اور حلقہ کی عوام نے ہمیشہ ہمارے آباؤ اجداد کے لوگوں کو عام انتخابات میں ہمیشہ کامیاب کرایا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم کہتے ہیں کہ خاندان عباسیہ اور عوام ایک ہیں انہوں کے کہا ہمیں قوی امید ہے کہ ماضی کی طرح اب بھی عوام ہمارا ساتھ دے گی اور ہمیں ایوانوں تک پہنچائے گی منتخب ہونے کے بعد علاقہ کی ترقی اورعوام کے معیار زندگی کی بہتری کے لئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں گے۔پرنس بھاول خان عباسی نے کہا کہ میرے بھائی میاں محمد گزین خان عباسی نے اپنے دونوں دور اقتدار میں حلقہ میں بے مثال اور قابل ذکر ترقیاتی کام کرائے ہیں جس کی ماضی میں نظیر نہیں ملتی اس موقع پر صاحبزادہ میاں گزین خان عباسی نے کہا کہ نواب صلاح الدین عباسی امیر آف بھاولپور اور میرے والد محترم صاحبزادہ عثمان داؤد خان عباسی کے ساتھ حلقہ کی عوام نے ہمیشہ بھرپور ساتھ دیا۔جس کی وجہ سے و ہ متعدد بار ایوانوں میں پہنچے انشاء اللہ ہم اپنے اسلاف کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے عوام کو ان کی دہلیز پر سہولیات پہنچائیں گے۔میزبان محمد اسلم سیال ایڈووکیٹ نے اپنی اور عمائدین علاقہ کی طرف سے انکا شکریہ ادا کیا اورساتھیوں سمیت آمدہ الیکشن میں ان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔ اس موقع پر ن لیگ کے رہنما ڈاکٹر صدیق آثم، چوہدری رمضان آرائیں،چوہدری امان اللہ آرائیں، محمدعبیداختر سیال،محمدعاشق راجپوت، چوہدری یوسف سندھی،محمدجاوید سہو،راشد جمال ایڈووکیٹ، یحییٰ کلاچی ایڈووکیٹ، ملک سعید آرائیں،لالہ اسلم تھہیم، حاجی حنیف،فاروق گھنیہ، ڈاکٹر رحمت اللہ سومرو، نصراللہ ناصرسومرو،ملک امیر احمدآرائیں۔محمدطاہر سیال،محمدتوقیر اسلم سیال،نو ر حسن گھنیہ، مختیار حسن گھنیہ،شفیق الرحمان بھٹہ، محبوب احمدبھٹی، نصیر احمدبھٹی، عبدالغفار ہیرا،صدیق خان لاشاری بھی اس موقع پر موجود تھے ۔