ڈاکٹر آصفہ شکرانی کے بڑے صاحبزادے محمد عاشیر کا اعزاز‘ سی ایس ایس کے امتحان میں نمایاں کامیابی

Muhammad Asheer

محمد عاشیر پی ایس پی گروپ کے لیے منتخب‘ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس تعینات کیا جائے گا
محمد عاشیر نے صادق پبلک سکول سے اے لیول اور غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ کونسل
سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی سے مکینکل انجینئر نگ کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد مقابلہ کے امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کی

احمد پور شرقیہ (سٹاف رپورٹر) شہر کی مشہور و ممتاز معالجہ ڈاکٹر آصفہ شکرانی کے بڑے صاحبزادے محمد عاشیر نے سینٹرل سپر ئیر سروسز (سی ایس ایس) کے مقابلہ کے امتحان 2021 میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس کے امتحانی نتائج کے مطابق محمد عاشیر کو پولیس سروس آف پاکستان (پی ایس پی) کے لیے منتخب کیا ہے چنانچہ اب وہ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس کے طور پر نو ماہ کے کامن ٹریننگ پروگرام کے لیے سول سروسز اکیڈمی لاہور کو جائن کریں گے۔ اس ٹریننگ کے بعد اُنہیں اپنے رہائشی صوبے کے باہر کے دوسرے پسند کے صوبے میں بطور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس تعینات کیا جائے گا۔خیال رہے کہ ڈاکٹر آصفہ شکرانی کے بڑے صاحبزادے محمد عاشیر نے اے لیول کا امتحان صادق پبلک سکول بہاولپور سے پاس کیا تھا جسکے بعد انہوں نے غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئر نگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی خبیرپختونخواہ سے مکینکل انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی اور فارغ التحصیل ہونے کے بعد سی ایس ایس کے امتحانات میں نمایاں کامیابی کی۔ادارہ نوائے احمد پور شرقیہ ڈاکٹر آصفہ شکرانی کے صاحبزادے محمد عاشیر کی سی ایس ایس کے امتحان میں کامیابی اور بطور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس اُن کی تقرری پر اُنہیں ہدیہ تبریک پیش کرتا ہے اور نوجوان محمد عاشیر کی مستقبل میں مزید کامیابیوں اور کامرانیوں کے لئے دعا گو ہے

مزید پڑھیں