محمد ارشد ہاشمی چائلڈ رائٹس کمیٹی ساؤتھ پنجاب کےسیکریٹری جنرل مقرر

بچوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، ہمیں مربوط حکمت عملی کے تحت مؤثر اقدامات کرنے ہوں گے چیئرمین شاہد محمود انصاری
اللہ آباد(نامہ نگار)بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے چائلڈ رائٹس کمیٹی ساؤتھ پنجاب کا اجلاس،محمد ارشد ہاشمی کو سیکریٹری جنرل مقرر کر دیا گیا.تفصیل کے مطابق چائلڈ رائٹس کمیٹی ساؤتھ پنجاب کا اہم اجلاس گزشتہ روز چیئرمین شاہد محمود انصاری کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں ساؤتھ پنجاب میں بچوں کے حقوق کے تحفظ، چائلڈ لیبر کے خاتمے، اور بچوں کے لیے محفوظ ماحول کی فراہمی سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں متفقہ طور پر محمد ارشد ہاشمی کو چائلڈ رائٹس کمیٹی ساؤتھ پنجاب کا سیکریٹری جنرل مقرر کیا گیا۔
اس موقع پر چیئرمین شاہد محمود انصاری نے کہا کہ بچوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، اور ہمیں مربوط حکمت عملی کے تحت مؤثر اقدامات کرنے ہوں گے۔تما شرکاء نے محمد ارشد ہاشمی کو نئی زمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ان کا کہنا تھا کہ بچوں کے حقوق، چائلڈ لیبر کے خاتمے اور بچوں کے لیے آگاہی مہمات کو فروغ دینے کے لیے ہم سب کو مل کر فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔اجلاس میں دیگر نمایاں شرکاء میں ملک امیر نواز (جنرل سیکریٹری، شعور ترقیاتی تنظیم)، عادل محمود (وائس چیئرمین، سول سوسائٹی فورم)، اور ملک تصور حیات (رابطہ سیکریٹری، سول سوسائٹی فورم) شامل تھے۔تمام شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بچوں کے لیے محفوظ، خوشحال اور حقوق سے بھرپور معاشرہ قائم کرنے کے لیے جدو جہد جاری رکھی جائے گی