Contact Us

چوزے فروخت کرنے کی آڑ میں نو عمر بچوں کو اغوا کرکے ان سے بدفعلی کرنے والے ملزم محمد عنصر کو عمر قید کی سزا

Child-rape

حاصل پور ( ) پنجاب کے مختلف شہروں میں چوزے فروخت کرنے کی أڑ میں نوعمر بچوں کو اغوا کرکے ان سے بدفعلی کرنے والے ملزم محمد عنصر کو کیس کی سماعت مکمل ہونے پر عمر قید کی سزا سنادی گٸی ملزم پنجاب کے مختلف شہروں میں جاکر چوزے فروخت کرنے کادھندہ کرتا تھا اسی دوران وہ نوعمر بچوں کو ورغلا پھسلا کر اپنے ساتھ لے جاتا اور ویران جگہ پر جاکر بچوں کے ساتھ بدفعلی کرتا حاصل پور میں ایسے بڑھتے ہوۓ واقعات پر ڈسٹرکٹ پولیس أفیسر بھاول پور کی ہداٸیت پر ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے کے لیے پولیس پارٹی ڈی ایس پی جمشید اختر کی نگرانی میں تشکیل دی گٸی جس میں سابق ایس ایچ او تھانہ صدر راو شہزاد بابر ہیڈ کانسٹیبل ریڈر ڈی ایس پی محمد امجد محمد خالد کانسٹیبل محمد نویدسرور بابا جیونا شیخ الطاف شامل تھے جنھوں نے خفیہ نگرانی اور أٸی ٹی کے طریقہ کار سے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کرلیا ملزم عنصر ضلع وہاڑی کا رہاٸشی تھا اس کے خلاف ڈسٹرکٹ بھاول پور میں سات مقدمات اور ضلع بھاولنگر میں ایک اور ملتان میں ایک مقدمہ درج تھا ملزم نے دوران تفتیش کٸی ایسے واقعات کا بھی انکشاف کیا جو پولیس کو رپورٹ نہی ہوۓ تھے پولیس نے مضبوط استغاثہ و شہادت کے ساتھ کیس کو عدالت میں پیش کیا تھا جس پر عدالت نے ملزم کو عمر قید کی سزا سنادی گزشتہ سال ملزم کی گرفتاری پر اہل علاقہ نے سکھ کا سانس لیا تھا اور ملزم کو گرفتار کرنے والی پولیس پارٹی کو پھولوں کے ہاروں سے لاددیا تھا جبکہ پولیس پارٹی کو نقد انعام بھی دیا تھا اور منعقدہ تقریب سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس جمشید اختر ذوالفقار علی قاٸم خانی نے خطاب کرتے ہوۓ کہا تھا کہ ایسے ملزم معاشرے کا ناسور ہیں جو کسی رعاٸیت کے مستحق نہی ہیں ایسے ملزمان کو ہر صورت میں کیفرکردار تک پہنچایا جاۓ گا

مزید پڑھیں