بہاول پور یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات محمد امین عباسی بلا مقابلہ صدر، راشد عزیز ہاشمی جنرل سیکرٹری منتخب

بہاول پور یونین آف جرنلسٹس پیکا کے خلاف سراپا احتجاج ہے اوراس کالے قانون کو مسترد مسترد کرتی ہے ۔سابق صدر و بانی ممبر پی ایف یو جے اے مجید گل
بہاولپور (پ ر) بہاول پور یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات مکمل سینئر صحافی محمد امین عباسی بلا مقابلہ صدر، جبکہ راشد عزیز ہاشمی بلامقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب،،تفصیل کے مطابق پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے دیئے گئے انتخابی شیڈول کے مطابق گزشتہ روز چیئر مین الیکشن کمیٹی محمد اکبر شیخ کی زیر نگرانی الیکشن منعقد ہوئے۔
چیئر مین الیکشن کمیٹی کے مطابق کسی دوسرے امیدوارنے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے جس پر الیکشن کمیٹی
محمد اکبر شیخ نے صدر کے لیے سینئر صحافی محمد امین عباسی، سینئرنائب صدرفہد شفیق نائب صدر محمدامجد محمود اعوان، جنرل سیکرٹری راشد عزیز ہاشمی،جوائنٹ سیکرٹری چوہدری شاہد بشیر،فنانس سیکرٹری میاں آصف کبیر، آفس سیکرٹری رضوان اشرف جبکہ مجلس عاملہ کے لیے جنید نذیر ناز،،محمد اکرم ناصر غلام مصطفی،نذیر شاہین،سراج مسن،عبدالحفیظ انجم،احسن بشیر انصاری اور اسلم آزاد بلامقابلہ کامیاب قرار پائے۔چیئر مین الیکشن کمیٹی محمد اکبر شیخ نے ممبران الیکشن کمیٹی ملک طارق آرائیں اور گوہر ایوب کے ہمراہ نومنتخب عہدیداران کی کامیابی کا اعلان کیا اور مبارکباد دی۔اس موقع پر نومنتخب صدر امین عباسی نے خطاب کرتے ہوئے ممبران کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے مجے پر اعتماد کرتے ہوئے صدر منتخب کیا۔انہوں نے کہا کہ بہاول پور یونین آف جرنلسٹس اپنی ایک درخشاں تاریخ رکھتی ہے جس نے ہمیشہ پی ایف یو جے کی کال پر لبیک کہتے ہوئے صحافت کا علم بلند رکھا اورصحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے اپنی جدوجہد کو جاری رکھا۔
سابق صدر و بانی ممبر پی ایف یو جے اے مجید گل نے اپنے خطاب میں نومنتخب صدر و دیگر عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہ پی ایف یو جے کی پوری تاریخ جدوجہد سے عبارت ہے آمریت کے خلاف تاریخ ساز جدوجہد کی جس میں صحافیوں نے جیلیں اور کوڑے تک برداشت کیے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک بھر کے صحافی پیکا جیسے کالے قانون کے خلاف سراپا احتجاج ہے بہاول پور یونین آف جرنلسٹس اس کالے قانون کو مسترد کرتی ہے اور عزم کرتی ہے کہ وہ قائد پی ایف یوجے افضل بٹ کی قیادت میں اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔