Contact Us

مخدوم سید احمد محمود نے محمد علی احسن کوپیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کا ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات نامزد کردیا

muhammad-ali-ahsan-featured

احمدپورشرقیہ (نامہ نگار) پاکستان پیپلزپارٹی  بہا ول پو رکے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری و انچارج ریجنل میڈیا سیل محمد علی احسن کو چیئرمین پاکستان  پیپلزپارٹی بلا ول بھٹو زرداری کی منظوری سے پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود نے پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کا ڈپٹی سیکرٹری  اطلاعات نامزد کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نامزد ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات جنوبی محمد علی احسن نے اپنی نامزدگی پر چیئرمین بلا ول بھٹو زرداری ،   آصف علی زرداری  ، مخدوم سید یوسف رضا گیلانی ، صدر  جنوبی پنجاب مخدوم سید احمد محمود ، خواجہ رضوان عالم، عبدالقادر شاھین ، نتاشہ دولتانہ ، نوابزادہ افتخار احمد خان، حافظ حسین احمد مدنی، اور دیگر تمام دوستوں  کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیشہ  کی طرح پارٹی کے پیغام کو عوام تک پہنچانے کے لئے وہ اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کا رلائیں گے۔

muhammad-ali-ahsan

مزید پڑھیں