Advertisements

محمد اکمل شیخ پاکستان مسلم لیگ (ق) کے تحصیل صدر، جبکہ ماجد خان جنرل سیکرٹری منتخب

muhammad-akmal-sheikh-elected-tehsil-president-of-pml-q
Advertisements

اوچ شریف (خبر نگار) معروف سماجی رہنما محمد اکمل شیخ پاکستان مسلم لیگ (ق) کے تحصیل صدر ، جبکہ جنرل سیکرٹری ماجد خان منتخب ،نوٹیفیکیشن جاری۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق کی جانب سے تحصیل احمد پور شرقیہ کے لیے معروف سماجی رہنما و زمیندار اعلیٰ اوچ شریف محمد اکمل شیخ کو تحصیل صدر احمد پور شرقیہ منتخب کیا گیا ہے جبکہ ماجد خان کو تحصیل جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا ہے جبکہ اوچ شریف سٹی کے لیے صدیق خان کو صدر جبکہ ساجد خان کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا علی حمزہ پٹرولیم سروس کے گراؤنڈ میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ضلعی صدر مسلم لیگ (ق) سید صلاح الدین جیلانی اور چوہدری طارق مجید ضلعی جنرل سیکرٹری نے نو منتخب عہدیداران میں نوٹیفیکیشن جاری کیے اس موقع پر تحصیل صدر محمد اکمل شیخ نے کہا کہ پاکستان کے قیام کے وقت ہمارے روحانی پیشوا سر سلطان محمد شاہ آغا خان مسلم لیگ کے پہلے صدر تھے جن کی روحانی نسبت سے میں نے آج مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کی ہے اس موقع پر دیگر نو منتخب عہدیداران میں نوٹیفیکیشن بھی تقسیم کئے گئے