مغل برادری کے سربراہان کی صاحبزادہ محمد گزین خان عباسی کے گروپ میں شمولیت

بابر مغل کی رہائش گا ہ پر مغل برادری کے سربراہان حاجی محمدانور مغل ،عبدالطیف مغل ،چاچا عبدالمجید مغل،پیر جی محمد حنیف مغل ، مولانا منیر قاسم مغل،محمد صابر مغل ،محمد حسین مغل سے ملاقات اور تفصیلی گفتگو کی
احمد پور شرقیہ(نامہ نگار )مغل برادری کے سربراہان کی ایم پی اے صاحبزادہ محمد گزین خان عباسی کے گروپ میں شمولیت ہمیشہ ساتھ دینے کا وعدہ ،تفصیل کے مطابق ممبر صوبائی اسمبلی صاحبزادہ گزین خان عباسی کا سابق سٹی کونسلر محمد امجد حسین غوری کے ہمراہ امیر عالم کالونی آمد پر شاندار استقبال کیا پھولو ں کے ہار اور گلدستے دئیے گئے
بابر مغل کی رہائش گا ہ پر مغل برادری کے سربراہان حاجی محمدانور مغل ،عبدالطیف مغل ،چاچا عبدالمجید مغل،پیر جی محمد حنیف مغل ، مولانا منیر قاسم مغل،محمد صابر مغل ،محمد حسین مغل سے ملاقات اور تفصیلی گفتگو کی اورمغل برادری کے تمام سر براہان نے آئندہ ساتھ دینے کا وعد ہ کیا جس پرا یم پی اے میاں محمدگزین خان عباسی نے تما م کیا شکریہ اد کرتے ہوئے کہا کہ میں مغل برادری کے پیا رکو کبھی نہیں بھولوں گااور امیر عالم کالونی میں سیوریج کے مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی کروائی اور کہا میں نے ہمیشہ اپنے حلقہ کی عوام کی خدمت کی ہے اور جب تک جسم میں جان ہے میں اپنے حلقہ کے مسائل حل کر نے کی پور ی کوشش کروں گا اور کہا کہ احمد پور شرقیہ میں ترقیاتی کاموں کا جو جال بچھایا گیا ہے وہ سب کے سامنے ہے اور آئندہ بھی بہت جلد اربوں روپے کے کام احمد پور شرقیہ میں ہونگے اس موقع پر شبیر احمد مغل ، محمدافضل مغل ،ٹھیکدار محمد ندیم مغل ،محمد عثمان ،محمد خلیل ،محمدشاہد مغل ،ماسٹر غلام عباس،محمد احمد انور مغل ،محمدشہزاد مغل ،عبدالرحمن مغل ،محمدنوید مغل ،غلام حسین مغل ،محمد ثاقب مغل کے علاوہ کثیر تعدا د میں مغل برادری کے لوگ موجود تھے اور صاحبزادہ مں محمدگزین خان عباسی نے مقامی صحافی بشیر احمد مغل کی والدہ محترمہ کی تیمارداری کی ان کی صحت یابی کے لیے دعا کی