احمدپورشرقیہ ـ ( نامہ نگار ) احمدپورضلع بناؤ تحریک کے چیئرمین مبشر خان علی زئی، کی جانب سے عید کے دوسرے روز چوک منیر شہید پر غریب اور مستحق افراد کے لئے دعوت عام کا اہتمام کیاگیا جس میں غریب اور مستحق افراد کو کھانا کھلایا گیا۔ اس مو قع پر مبشر خان علی زئی نے کہا کہ ملک میں غربت کے خاتمہ کے لئے مخیر حضرات کو آگے آنا چاہیے ۔