چنی گوٹھ (نامہ نگار)سابق چیئرمین ضلع کونسل بہاولپور سید محمود اکبر شاہ کے پوتے اور سابق ڈائریکٹر فنانس سید اقبال محمود رضوی کے بیٹے سید مبشر اقبال رضوی کی دعوت ولیمہ سیاسی اجتماع میں تبدیل ہو گئی جس میں اہم شخصیات سمیت معززین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر سید مبشر اقبال کو شادی کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ دعوت ولیمہ کا اہتمام محمود باغ چنی گوٹھ میں کیا گیا جس میں ایم این اے مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی ، ایم پی اے مخدوم سید افتخار حسن گیلانی ، سابق ایم پی اے ملک جہانزیب وارن ، ملک جہانگیر وارن ، سید عمر رضا گیلانی ، سید سبطین حیدر بخاری ، سابق سیکرٹری حکومت پنجاب فاروق حمید شیخ ، کسان بورڈ پاکستان کے چیئرمین جام حضور بخش لاڑ ، سابق جج فیض الحسن ، امان اللہ خان درانی، سماجی و سیاسی رہنما ملک خادم حسین کلیار ، فیصل امین سیال ، سردار شریف خان لبانہ ، سردار خدا بخش لبانہ ، چوہدری صلاح الدین کھرل ، چوہدری عبد الغفار بینک والا، چوہدری محمد اعظم پٹواری، چوہدری عبدالغفار کھادڈیلر ، چوہدری اکرام الحق نمبر دار ، ملک راشد محمود نائچ ، صدر پریس کلب چنی گوٹھ شاہد بشیر چوہدری ، عبد الحفیظ فہیم ، چوہدری محمد منشاء گجر ، ملک مظہر اقبال چنڑ ، ملک حفیظ اللّٰہ ڈسپنسر ، جام سعید لاڑ ، جام فیاض لاڑ ، میاں عبدالماجد مہند ، استاد عبد الکریم ، سردار طارق خان عباسی ، سردار غازی خان پٹھان ، میاں وقاص مہند ، جام فدا حسین گھوٹیہ ، جام نور الحسن ، حافظ جمیل لنگاہ ، احمد نواز بختیاری ، چوہدری محمد احسان ، چوہدری محمد طفیل ، عادل قریشی، چوہدری محمود الحسن ، غلام مصطفیٰ زیدی ، ملک محمود ارائیں ، ملک سرور ارائیں سمیت دیگر شریک تھے ۔