Advertisements

احمدپورشرقیہ ضلع بناؤ تحریک کے چیئرمین مبشر خان علی زئی کی دبئی میں بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض سے ملاقات

Head Bahria Town Malik Riaz
Advertisements


  دبئی: احمدپورشرقیہ ضلع بناؤ تحریک کے چیئرمین مبشر خان علی زئی، نے گزشتہ روز  دبئی میں بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض سے ملاقات کی اور ان سے پاکستان اور دبئی میں رئیل ا سٹیٹ کے متعلق تبادلہ خیال ہوا۔ ملک ریاض نے مبشر خان علی زئی، کو دبئی میں شروع کئے جانے والے بحریہ ٹاؤ ن پراجیکٹ کے متعلق بتا یا اس مو قع پر مبشر خان علی زئی نے کہا کہ پاکستان میں حکومت کی جانب سے  پلاٹس کی  خرید و فروخت کے کام پر بے جا ٹیکسسز عائد کرنے کی وجہ سے یہ شعبہ زبوں حالی کا شکار ہے -انہوں نے کہا کہ حکومت رئیل اسٹیٹ  کے کام پر ٹیکس کم کرے تو نہ صرف اس شعبہ سے منسلک افراد کے کاروبار میں اضافہ ہوگابلکہ حکومت کو بھی اس کاروبار سے بے پناہ آمدنی ہوگی۔