مبارک پور: سرسید ایکسپریس ٹرین کی ٹریکٹر ٹرالی کو ٹکر، ٹریکٹر کے ٹکڑے ہو گئے
مبارک پور(نامہ نگار)مبارک پور ریلوے پھاٹک پر مبینہ گیٹ مین اور ٹرین ڈرائیور کی غفلت سے سرسید ایکسپریس ٹریکٹر ٹرالی کو ٹکر ٹریکٹر کے ٹکڑے ہو گئے ٹریکٹر ڈرائیور ٹرین کے قریب آتے دیکھ کر ٹریکٹر چھوڑ کر فرار ہو گیا دونوں اطراف کا ٹریک بلاک ہونے سے اپ اور ڈاؤن ٹرینز تاخیر کا شکار۔معجزاتی طور پر کوئی جانی نقصان نہ ہو ا اور ٹرین بڑے حادثہ سے بال با ل بچ گئی۔
تفصیل کے مطابق رات 12بجکر 30منٹ کے قریب مبارک پور سے نور پورنورنگہ روڈ پر واقع پھاٹک نمبر 132 سے نامعلوم ڈرائیور گنے سے بھری ٹرالی گزار رہا تھا کہ اچانک پھاٹک کے درمیان میں ٹریکٹر خراب ہوگیا۔ کچھ ہی دیر بعد لاہور سے کراچی جانے والی ٹرین سرسید احمد خان ایکسپریس 36 ڈاؤن کو آتا دیکھ کر نامعلوم ڈرائیور ٹریکٹر چھوڑ کر فرار ہو گیا جبکہ ڈیوٹی پر موجود گیٹ مین ارشد حسین مسن نے سنگین غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹرین کو روکنے کے لئے کوئی ابتدائی تدبیر نہ کیں ادھر ٹرین ڈرائیور بھی غفلت برتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث اپ سنگل کو کراس کرتے ہوئے پھاٹک کے درمیان پھنسے ٹریکٹر ٹرالی کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں ٹریکٹر دو ٹکڑوں میں ہو کر دور جا گرا اور سر سید احمد خان ایکسپریکس 36DN بھی بڑے حادثے کا شکار یونے سے بچ گئی۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور محکمہ ریلوے کے افسران اور دیگر عملہ موقع پہنچ گئے اور کاروائی شروع کر دی اور تقریبا 2گھنٹوں میں دونوں اطراف کا ٹریک آمدورفت کے لئے بحال کر دیا گیا ہے حادثے کی وجہ سے اپ اور ڈاؤن کی گاڑیاں تاخیر کا شکار ہوئیں محکمہ ریلوے کے افسران PWI الطاف حسین میمن نے گیٹ مین کی مدعیت میں میں تھانہ مسافر خانے میں نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دیں انہوں نے بتایا کہ محکمانہ طور پر بھی اعلی افسران انکوائری کررہے ہیں غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔


