مبارک پور زرعی اراضی تنازعہ سر میں اینٹ لگنے سے مضروب شمل دم توڑ گیا

مقدمہ درج پولیس کےملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مظلوم خاندان کو انصاف کی فراہمی کوہرصورت یعقینی بنایا جائے گا ایس ایچ او محمد صدیق ڈھڈی
مبارک پور(نامہ نگار) مبارک پور زرعی اراضی تنازعہ جھگڑے کے دوران سر میں اینٹ لگنے سے مضروب شمل ولد کریم بخش جونا ہسپتال میں دم توڑ گیامقدمہ درج پولیس کےملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مظلوم خاندان کو انصاف کی فراہمی کوہرصورت یعقینی بنایا جائے گا ایس ایچ او محمد صدیق ڈھڈی کی گفتگو
تفصیلات کے مطابق مبارک پور کے نواحی علاقہ موضع غلام علی چنڑ کے رہائشی عبدالمجید ولد جام حسو قوم جونا نے پولیس کو مضروبی حالت میں بیان دیتے ہوئے بتایا گزشتہ سے پیوستہ ماہ جنوری 2025 میں اپنی 3 کنال 17مرلے زرعی اراضی جسے بزریعہ ورنٹ قبضہ محکمہ مال ریونیو حاصل کیا جس پر الزام علیہان اللہ بخش وغیرہ نے ساتھیوں کے ہمراہ اگلے ہی روز ناجائز قبضہ کرنے کی کوشش کی جن کے خلاف پولیس تھانہ نوشہرہ جدید 85/25 مقدمہ بھی درج کیاگیا اس کے باوجود دھمکیاں دیتے ہوئے مداخلت جاری رکھی گزشتہ سے پیوستہ روز بھائی عبد العزیز, شمل ولد کریم بخش,شاھد ولد شمل اور امجد ولد ریاض اقوام جونا کے ہمراہ زرعی اراضی میں حل چلانے کیلئے گئے جہاں پرالزام الہان اللہ بخش نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ملکر اینٹوں ڈنڈوں سوٹیوں سے حملہ کرکے زخمی کردیا وقوعہ کی اطلاع پاکر پولیس نے مضروب کو رورل ہیلتھ سنٹر مبارک پور بھجوادیا جہاں پر جام شمل کو شدید مضروبی حالت میں بھاولپور وکٹوریہ ہسپتال ریفر کردیاجو دوسرے روز بوجہ صدمات ضربات جانبحق ہوگیا پولیس تھانہ نوشہرہ جدید نے عبدالمجید کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی اس موقع پر ایس ایچ او محمد صدیق ڈھڈی نے کہا مظلوم خاندان کو انصاف کی فراہمی کو ہرصورت یعقینی بنایا جائے گا۔