مبارک پور میں چوک بھٹہ سڑک کی تعمیر کے دوران ٹھیکیدار کےٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے قدیمی قبرستان کی دیوار منہدم

دیوار گرنے کے بعد آوارہ کتوں کے غول کے غول قبرستان کے اندر گھومتے پھرتے ہیں جس سے قبروں کی بےحرمتی ہورہی ہے
کمشنر بہاولپور اور ڈپٹی کمشنر بہاولپور فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ٹھیکیدار سےقبرستان کی منہدم شدہ دیوار کی ازسرِ نو تعمیر کرائیں اہل علاقہ کا مطالب
مبارک پور (نامہ نگار) مبارک پور میں چوک بھٹہ سڑک کی تعمیر کے دوران سڑک بنانے والے ٹھیکیدار کےٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے قدیمی قبرستان کی دیوار منہدم ہو گئی۔ دیوار گرنے کے بعد آوارہ کتوں کے غول کے غول قبرستان کے اندر گھومتے پھرتے ہیں جس سے قبروں کی بےحرمتی ہورہی ہے اور قبرستان میں آنے والے شہری خوف و ہراس میں مبتلا ہو رہےہیں۔
اہل علاقہ راو حاجی فریاد، عبدالمجید فریدی، راو محمد زاہد ،راو محمد صادق سابق کونسلر، راو محمد ساجد مقصود کا کہنا ہے کہ وہ اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کے لیے آتے ہیں تو انہیں آوارہ کتوں کی موجودگی کی وجہ سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ علاوہ ازیں، برسات کے موسم میں یہ اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سڑک اور ملحقہ گلیوں کا بارش کا پانی قبرستان میں داخل ہو جائے گا، جس سے قبروں کو نقصان پہنچنے کا بھی خدشہ ہے۔ اہل علاقہ نے کمشنر بہاولپور اور ڈپٹی کمشنر بہاولپور سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ٹھیکیدار سےقبرستان کی منہدم شدہ دیوار کی ازسرِ نو تعمیر کرائیں۔