Advertisements

مبارک پور: ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت پر امریکہ اور اسرائیل کے خلاف بڑی احتجاجی ریلی

Mubarakpur: Massive Protest Rally Against US and Israel Over Reported Martyrdom of Iran’s Supreme Leader Ayatollah Khamenei
Advertisements

امام بارگاہ حیدریہ سے بخاری چوک تک نکالی گئی ریلی میں مرکزی انجمن تاجران، سول سوسائٹی، مذہبی و سماجی تنظیموں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی


 مولانا فیاض احمد اسدی، سید نسیم عباس بخاری اور سید برات حسین نقوی نے امریکہ کی پالیسیوں کو خطے کے امن کے لیے خطرہ قرار دیا اور ایرانی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

Advertisements


 مبارک پور (نامہ نگار) امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف کارروائیوں اور مبینہ طور پر سپریم لیڈر سید آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت  کے خلاف مبارک پور میں شدید احتجاج کیا گیا۔ اس سلسلے میں امام بارگاہ حیدریہ سے بخاری چوک تک ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں مرکزی انجمن تاجران، سول سوسائٹی، مذہبی و سماجی تنظیموں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے “امریکہ مردہ باد” اور “ظلم کے خلاف آواز بلند کرو” کے فلک شگاف نعرے لگائے۔

ریلی پُرامن انداز میں اپنے مقررہ راستوں سے ہوتی ہوئی بخاری چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مولانا فیاض احمد اسدی، سید نسیم عباس بخاری اور سید برات حسین نقوی نے امریکہ کی پالیسیوں کو خطے کے امن کے لیے خطرہ قرار دیا اور ایرانی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ مقررین نے کہا کہ مسلم امہ کو اس نازک موقع پر متحد ہونے کی ضرورت ہے اور عالمی برادری کو خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کا نوٹس لینا چاہیے۔ انہوں نے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ ایران کے معاملے پر واضح اور مؤثر سفارتی کردار ادا کرے اور امریکہ کے ساتھ فوری مذاکرات کر کے خطے میں امن و استحکام کے لیے عملی اقدامات کرے۔ مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مظلوم عوام کے حق میں اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے