اویسی خاندان نے ہمیشہ مثبت سیاست کی الحاج سعید احمد خان عباسی

حلقہ کی تعمیر و ترقی کے لیے کوشاں رہتے ہیں مبارک پور کے تاجر و سیاسی شخصیت الحاج سعید احمد خان عباسی کی صحافیوں سے گفتگو
مبارک پور ( نامہ نگار)اویسی خاندان نے ہمیشہ مثبت سیاست کی ہے حلقہ کی تعمیر و ترقی کے لیے کوشاں رہتے ہیں ان خیالات کا اظہار مبارک پور کے نامور تاجر و سیاسی شخصیت الحاج سعید احمد خان عباسی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہمارے حلقہ کے بزرگ سیاست دان میاں نجیب الدین اویسی سابق ممبر قومی اسمبلی نے اپنے دور حکومت میں ہمیشہ مثبت سیاست کی ہے اور حلقہ میں بلا تفریق ترقیاتی کام کرائے اور اپنے حلقے کی عوام کو بہترین بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہے ہیں اب ان کے فرزند میاں عثمان نجیب اویسی ممبر قومی اسمبلی بھی اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے حلقہ کی تعمیر ترقی کے لیے کوشاں ہیں۔
علاوہ ازیں مبارک پور کے نوجوان بزنس مین محمد آصف خان عباسی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ این اے 167 کے ہر دل عزیز نوجوان ایم این اے و پارلیمانی سیکرٹری ریلوے میاں عثمان نجیب اویسی، میاں شعیب الدین اویسی ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 250 اور پی پی 251 کے ایم پی اے سردار ملک خالد محمود بابروان بھی اپنے علاقے کی تعمیر ترقی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے دیہی علاقوں میں سڑکیں، سولنگ ، ٹف ٹائل، اور بجلی کے منصوبے دے کر اپنا حق ادا کر رہے ہیں انہوں نے مزید کہا میاں عثمان نجیب اویسی نے پورے حلقے کا درینہ مسئلہ نورپور تا چوک بھٹہ سڑک جو عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی کواز سر نو تعمیر کرا کر حلقے کی عوام کے دل جیت لیے ہیں ۔ حلقہ کی عوام سڑک کا درینہ مسئلہ حل ہونے پر ان کا تہہ دل سے مشکور ہیں۔