Advertisements

مبارک پور: باراتیوں سے بھری بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی خواتین اور بچوں سمیت 25افراد زخمی

Mubarakpur: Bus Carrying Wedding Guests Overturns Due to Over-Speeding, Around 25 Injured Including Women and Children
Advertisements

باراتی دو بسوں میں سوار ہو کر بہاولپور کی جانب جا رہے تھے کہ راستے میں دونوں بسوں کے ڈرائیوروں کے درمیان مقابلہ بازی شروع ہو گئی
تیز رفتاری کے باعث ایک بس بے قابو ہو کر مبارکپور گرڈ اسٹیشن کے قریب الٹ گئی,  اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی 
مبارک پور(نامہ نگار )باراتیوں سے بھری بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی   جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت تقریبا 25افراد زخمی ہو گئے، جبکہ ایک خاتون کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔  تفصیلات کے مطابق مبارک کے نواحی علاقہ موضع غلام علی چنڑ سےباراتی دو بسوں میں سوار ہو کر بہاولپور کی جانب جا رہے تھے کہ راستے میں دونوں بسوں کے ڈرائیوروں کے درمیان مقابلہ بازی شروع ہو گئی۔

تیز رفتاری کے باعث ایک بس بے قابو ہو کر مبارکپور گرڈ اسٹیشن کے قریب الٹ گئی، جس سے بس میں سوار متعدد افراد زخمی ہو گئے۔  حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ شدید زخمی خاتون سمیت دیگر زخمیوں کو مزید علاج کے لیے قریبی طبی مرکز منتقل کر دیا گیا۔  علاقہ مکینوں نے ڈرائیوروں کی غفلت اور تیز رفتاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں۔

Advertisements