Advertisements

مبارک پور : بستی کھوکھراں میں آوارہ کتوں کا عبدالطیف کے گھر میں بندھی بکریوں پر حملہ ایک قیمتی بکری ہلاک مزید دو بکریاں زخمی

Mubarak Pur: Stray Dogs Attack Goats Tied at Abdul Latif’s Home in Basti Khokhran — One Valuable Goat Killed, Two Others Injured
Advertisements

مقامی لوگوں کا ڈپٹی کمشنر بہاولپور، کمشنر بہاولپور اور دیگر متعلقہ اداروں سے فوری نوٹس لینے اور آوارہ کتوں کی تلفی کے لیے ہنگامی اقدامات کرنے کا مطالبہ

مبارک پور (نامہ نگار) مبارک پور اور گرد و نواح میں آوارہ کتوں کی بھرمار نے شہریوں کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔ گزشتہ روز بستی کھوکھراں موضع شاہ محمد میں آوارہ کتوں کے جھنڈ نے ایک گھر میں بندھی بکریوں پر حملہ کر دیا۔

Advertisements

تفصیلات کے مطابق بستی کھوکھراں کے رہائشی عبدالطیف کی تین بکریوں کو اس ہمسایہ غلام رسول کے پالتو کتے ودیگرکتوں نے حملہ کرکے عبدالطیف ایک قیمتی بکری کو شدید زخمی کر کے موقع پر ہی ہلاک کر دیا، جس کی مالیت تقریباً پچاس ہزار روپے بتائی جاتی ہے۔ جبکہ مزید دو بکریاں بھی حملے میں زخمی ہو گئیں، جن کا مقامی سطح پر علاج جاری ہے۔ اہلِ علاقہ کے مطابق آوارہ کتوں کے حملوں میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے، جس سے نہ صرف مویشی بلکہ انسانی جانوں کو بھی خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔ مقامی لوگوں نے ڈپٹی کمشنر بہاولپور، کمشنر بہاولپور اور دیگر متعلقہ اداروں سے فوری نوٹس لینے اور آوارہ کتوں کی تلفی کے لیے ہنگامی اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔