Advertisements

مولانا عبدالعزیز خان فیضی کی اہلیہ محترمہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں انا للہ وانا الیہ راجعون

Maulana Abdul Aziz Faizi
Advertisements

خطیب جامع مسجد علی کی اہلیہ مرحومہ کی نماز جنازہ مرکزی عید گاہ محمود پارک میں ادا کی گئی جس میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی

مولانا عبدالعزیز خان فیضی کی اہلیہ مرحومہ کے جسد خاکی کو قبرستان عظمت سلطان میں سپرد خاک کر دیا گیا ادارہ روزنامہ نوائے احمدپور شرقیہ کا اظہار رنج و غم

Advertisements

احمد پور شرقیہ (سٹاف رپورٹر )مرکزی میلاد مصطفی کمیٹی کے سرپرست اور جامع مسجد علی جنرل بس سٹینڈ کے خطیب مولانا عبدالعزیز خان فیضی کی اہلیہ محترمہ دل کا دورہ پڑ نے سے انتقال کر گئیں انا للہ وانا الیہ راجعون -مرحومہ نیک اور پابند صوم و صلوٰۃ خاتون تھیں -مولانا عبدالعزیز فیضی کی اہلیہ مرحومہ کی نماز جنازہ مرکزی عیدگاہ محمود پارک میں ادا کی گئی جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی- اس موقع پر جنازے میں شریک افراد نے مولانا عبدالعزیز خان فیضی سے ان کی اہلیہ محترمہ اور ان کے صاحبزادے مولانا نور المصطفی خان فیضی سے ان کی والدہ محترمہ کے انتقال پر تعزیت کی اور اپنے دلی رنج و غم کا اظہار کیا- بعد ازاں مولانا عبدالعزیز خان فیضی کی اہلیہ مرحومہ کے جسد خاکی کو قبرستان عظمت سلطان میں سپرد خاک کر دیا گیا -ادارہ روزنامہ نوائے احمدپور شرقیہ مولانا عبدالعزیز خان فیضی کی اہلیہ مرحومہ کے انتقال پر اُنکے اور سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہے اور دعا گو ہے کہ اللہ تعالی مرحومہ و مغفورہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین