محترمہ کنول شوذب ینگ پارلیمنٹیرینز فورم پاکستان کی جنرل سیکرٹری منتخب
دختر احمد پور شرقیہ نے اپنی حریف خیبر پختونخواہ کی خاتون امیدوار کو 25 ووٹوں کی اکثریت سے شکست دی
مخدوم زادہ زین حسین قریشی بلامقابلہ ینگ پارلیمنٹیرینز فورم کے صدر چنے گئے،جب کہ محترمہ تشفین چوہدری میڈیا کوآرڈینیٹر منتخب ہوئیں
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے الیکشن کمیشن کے فرائض سرانجام دیئے۔تحصیل صدر پی ٹی آئی احمد پور شرقیہ ملک مظفر کریم ایڈووکیٹ نے محترمہ کنول شوذب کو انتخابی کامیابی پر مبارک باد دی اور محترمہ کنول شوذب کے الیکشن کیمپ میں موجود رہے۔
اسلام آباد("نوائےاحمد پور شرقیہ”رپورٹ) دختر احمد پور شرقیہ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے منصوبہ بندی ترقی وخاص امور محترمہ کنول شوذب ایم این اے ینگ پارلیمنٹیرینز فورم 2021ء کے انتخابات میں جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئیں۔ینگ پارلیمنٹیرینز فورم کے انتخابات میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے چیئرمین الیکشن کمیشن کمیٹی کے فرائض سرانجام دیئے۔وائی پی ایف کے انتخابات میں قومی اسمبلی اور سینٹ کےنوجوان اراکین نے اپنا رائے حق دہی استعمال کیا۔انتخابی نتائج کے مطابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ مخدوم زادہ زین حسین قریشی بلامقابلہ ینگ پارلیمنٹیرینز فورم کے صدر منتخب ہوئے،جب کہ جنرل سیکرٹری کے عہدے کے لئے محترمہ کنول شوذب کا مقابلہ خیبر پختونخواہ کی رکن پارلیمنٹ سے تھا،اس انتخابی معرکہ میں محترمہ کنول شوذب نے 63 جب کہ ان کی حریف امیدوار کو 38 ووٹ ملے۔میڈیا کوآرڈینٹر کے طور پر محترمہ تشفین صفدر چوہدری کا انتخاب عمل میں آیا۔ پاکستان تحریک انصاف تحصیل احمد پور شرقیہ کے صدر ملک مظفر کریم ایڈووکیٹ ینگ پارلیمنٹیرینز فورم کے انتخابات میں محترمہ کنول شوزب کے الیکشن کیمپ میں موجود رہے۔انہوں نے شاندار انتخابی کامیابی پر محترمہ کنول شوذب کو مبارک باد دی اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔