Advertisements

بیگم کمشنر مسز شازیہ ارم جہانگیر کا چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو بہاول پور کا دورہ

Mrs. Shazia Iram Jahangir's visit to Child Protection and Welfare Bureau Bahawalpur
Advertisements

بہاول پور:31/اگست  چیئرپرسن بہاول لیڈیز کلب بہاول پور و بیگم کمشنر بہاول پور ڈویژن مسز شازیہ ارم جہانگیر نے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو بہاول پور کا دورہ کیا۔ اس موقع پرسینئر نائب صدر بہاول لیڈیز کلب بیگم حبیب اللہ بھٹہ،مسز سیمہ اعجاز، مسز خالدہ چشتی، مسز فرح امیر، مسز زاہدہ انور، مسز عظمیٰ مشہود، ڈاکٹر صبا بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو آمد پر ڈسٹرکٹ آفیسر چائلڈ پروٹیکشن نوشابہ ملک نے چیئرپرسن بہاول لیڈیز کلب بہاول پور و بیگم کمشنر بہاول پور ڈویژن مسز شازیہ ارم جہانگیراور دیگر خواتین کو خوش آمدید کہا اور انہیں ادارے کے نظم و نسق اور بے آسرا اور لاوارث بچوں کو ادارے کی طرف سے فراہم کردہ سہولیات بارے تفصیلی بریف کیا۔ بیگم کمشنر بہاول پور ڈویژن مسز شازیہ ارم جہانگیر ادارے میں مقیم بچوں میں گھل مل گئیں اور ان سے فراہم کردہ سہولیات بارے دریافت کیا۔ دریں اثناء مسز شازیہ ارم جہانگیر نے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو بہاول پور کے سبزہ زار میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔