Contact Us

بہاول پور میوزیم تاریخ و تمدن کا بہترین شہکار ہے اہلیہ کمشنر بہاول پور ڈویژن نادر چٹھہ

Mrs Nadar Chattha Commissioner Bahawalpur Division visits Bahawalpur Museum

بہاول پور میوزیم ریاست بہاول پور کی نایاب اشیاء اور ان کے بہترین ڈسپلے کی بدولت ممتاز مقام کا حامل ہے


ڈائریکٹر میوزیم  محمد زبیر ربانی اور انکی اہلیہ نے مسز کمشنر کا میوزیم وزٹ کرنے پرشکریہ ادا کیا اور انہیں میوزیم کی طرف سے یادگاری سونئیر پیش کیا۔


بہاول پور:12/جون : بہاول پور میوزیم تعلیم و تحقیق کے لیے ایک مستند پلیٹ فارم ہے جو تاریخ و تہذیب کے مادی شواہد کو حال اور مستقبل سے جوڑ رہا ہے۔معاشرتی ترقی میں عجائب گھر کلیدی کردار کے حامل ہوتے ہیں اور بہاول پور میوزیم تاریخ و تمدن کا بہترین شہکار ہے۔ ان خیالات  کا اظہار کمشنر بہاول پور ڈویژن نادر  چٹھہ کی اہلیہ نے اپنے دورہِ میوزیم کے موقع پر کیا۔ انھوں نے کہا کہ بہاول پور میوزیم ریاست بہاول پور کی نایاب اشیاء اور ان کے بہترین ڈسپلے کی بدولت ممتاز مقام کا حامل ہے۔ انھوں نیمیوزیم میں موجود شاہی بگھی و گاڑیوں سمیت میڈلز و ڈاک ٹکٹ میں خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے کہا کہ اپنے منفرد طرز تعمیر اور فلاحی اقدامات کی بدولت یہ ریاست آج بھی اپنا ایک خاص مقام رکھتی ہے اور بہاول پور میوزیم ریاستی اثاثے کو شاندار  انداز میں پیش کر کے ریاست کے تمام پہلوؤں کو اجاگر کر نے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔ مسز کمشنر نے کہا میوزیم انتظامیہ نے جس انداز میں نوادرات کو مستقبل کے لیے محفوظ کیا ہوا ہے وہ قابل ستائش ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ میوزیم جنوبی پنجاب کا بہترین ترجمان ہے۔مسز کمشنر نے میوزیم میں آرکائیوز ویک کے سلسلے میں جاری نمائش کو بھی وزٹ کیا اور وہاں موجود ریاست کے آرکائیوز میں خصوصی دلچسپی لی۔ آفیسر تعلقات عامہ نادیہ نورین نے انھیں نواب آف بہاولپور کے تاریخی دستاویزات کے بارے میں بریف کیا جبکہ کیمسٹ سعدیہ نورین اور اسسٹنٹ لائبریرین بینش صباح نے میوزیم کی دیگر گیلریز کاُتعارف کرایا۔ قبل ازیں ڈائریکٹر میوزیم محمد زبیر ربانی انکی اہلیہ مہ جبین طاہر، ایڈیشنل رجسٹرار پبلک افئیرز،اسلامیہ یونیورسٹی  فاطمہ مظاہر، بشری انجم پرنسپل ووکیشنل ٹریننگ انسٹیوٹ، ناجیہ سرور چئرپرسن فائن آرٹس گورنمنٹ صادق کالج وومن یونیورسٹی، انعم امتیاز چئرپرسن فائن آرٹس گورنمنٹ کالج سٹیلائٹ ٹاون اور میوزیم آفیسران نے مسز کمشنر کا استقبال کیا۔ ڈائریکٹر میوزیم نے مسز کمشنر کو میوزیم کے قیام کے بارے بریف کیا۔ محمد زبیر ربانی نے انہیں بتایا کہ ریاست کا شمار برصغیر کی اہم ترین اور پاکستان میں ضم ہونے والی اولین ریاست میں ہوتا ہے۔ میوزیم میں موجود یہ ریاستی اشیاء ریاست کے تزک و احتشام کا پتہ دیتے ہیں اور میوزیم انتظامیہ ان میں مزید اِضافہ کے لیے کوشاں ہے۔ ڈائریکٹر میوزیم اور انکی اہلیہ نے مسز کمشنر کا میوزیم وزٹ کرنے پرشکریہ ادا کیا اور انہیں میوزیم کی طرف سے یادگاری سونئیر پیش کیا۔
٭٭٭

مزید پڑھیں