بیگم کمشنر مسز شازیہ ارم جہانگیرکی لیڈیز کلب بہاول پور کی جانب سے محفل میلاد میں شرکت
بہاول پور:25/ اکتوبر: بیگم کمشنروچیئرپرسن بہاول لیڈیز کلب مسز شازیہ ارم جہانگیر نے لیڈیز کلب بہاول پور کی جانب سے محفل میلاد میں شرکت کی۔اس موقع پر انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آنحضورؐ دنیا میں رحمت اللعالمین بنا کر بھیجے گئے۔ آپؐ کی سیرتِ مبارکہ ہم سب کے لیے مشعلِ راہ ہے۔بیگم کمشنر نے کہا کہ ہم سب آنحضورؐ کی سیرتِ پاک پر عمل کریں اور اپنے طرزِ عمل سے لوگوں میں آسانیاں اور بھلائی تقسیم کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے قول وفعل سے دوسروں کو تکلیف نہ پہنچائیں۔ انہوں نے لیڈیز کلب کے زیر اہتمام محفل میلاد کے انعقاد پر مسرت کا اظہارکیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے معاشرہ کے تمام افراد بالخصوص خواتین کو سیرت مبارکہ سے آگہی حاصل کرنے اور اس پر عمل کرنے کا درس ملا ہے۔محفل میلاد میں مس سندس نے ہدیہ نعت پیش کیا اور شرکاء تقریب نے درود وسلام کی سعادت حاصل کی۔ تقریب کی نظامت کے فرائض ڈسٹرکٹ آفیسر چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو و جنرل سیکرٹری بہاول پور نوشابہ ملک نے انجام دئیے۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر مسز حبیب اللہ بھٹہ،وائس چانسلر گورنمنٹ صادق وویمن یونیورسٹی صاعقہ امتیاز آصف،ڈائریکٹر آئی بی، اسسٹنٹ کمشنر ایف بی آر،اسسٹنٹ کمشنر سٹی انعم فاطمہ،اسسٹنٹ کمشنر(ایچ آر) صدر، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر، ڈائریکٹر سوشل ویلفیئرسحر صدیقہ، ڈاکٹر حفظہ،وائس پریزیڈنٹ مسز صبا طارق،جنرل سیکرٹری بیگم نوشابہ مہوش، جوائنٹ سیکرٹری مسز خالدہ چشتی، فنانس سیکرٹری مسز فرح امیر، جوائنٹ سیکرٹری مسز امبر تنصیر،جوائنٹ فنانس سیکرٹری مسز سیما اعجاز سمیت بیگم زاہد انوار، بیگم عاصمہ یاسیمین، بیگم عظمیٰ مشہود، بیگم ظلِ ہما عباسی و دیگر خواتین بھی موجودتھیں۔ محفل میلاد کے اختتام پر شرکاء خواتین نے ملک میں امن وسلامتی اور ترقی وخوشحالی کے لیے دعا کی۔