ایم کیو ایم کی ملک میں فوری انتخابات کی حمایت اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مخالفت

Khalid Maqbool MQM

اسلام آباد: ایم کیو ایم نے ملک میں فوری انتخابات کی حمایت اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مخالفت کردی

وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد ایم کیو ایم رہنماؤں نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جماعت اس وقت فوری انتخابات کی حمایت اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مخالفت کرتی ہے
ایم کیو ایم رہنماؤں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حکومت امیر اور غریب میں تفریق رکھے، موٹر سائیکل والوں کے لئے قیمت الگ اور جو گاڑیوں کی ٹینکی بھرواتے ہیں ان میں فرق کیا جائے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ عام انتخابات ان مسائل کا حل ہیں
ایم کیو ایم پاکستان کے کنونیر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ انتخابی اصلاحات ایک ہفتہ میں ہوسکتی ہیں، مشکل حالات ہیں ہمیں ریاست کو دیکھنا ہے نہ کہ سیاست کو۔ ہمارے سیاسی رہنماؤں کو سیاست کی قربانی دینا ہوگی۔ایم کیو ایم رہنماء کا کہنا تھا کہ فریش مینڈیٹ لیا جائے دیر کی تو بدنصیبی ہوگی، نگران حکومت پر زیادہ بوجھ نہیں ڈالا جانا چاہے۔ ہماری کوشش ہے پوری طاقت سے سیاست میں واپس آئیں اور کراچی سے چھینی گئی اپنی 14  نشستیں حاصل کریں۔

مزید پڑھیں