وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق بہاول پور ضلع میں ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی تشکیل

نوٹیفکیشن کے مطابق ممبر صوبائی اسمبلی میاں شعیب اویسی کو کنوینیر مقرر کیا گیا ہے
بہاول پور:18/ اپریل: وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق بہاول پور ضلع میں ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ممبر صوبائی اسمبلی میاں شعیب اویسی کو کنوینیر مقرر کیا گیا ہے جبکہ ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ریاض حسین پیرزادہ، چوہدری طارق بشیر چیمہ، سمیع الحسن گیلانی، عثمان اویسی، ملک اقبال چنڑ،محمد کاظم پیرزادہ، چوہدری خالد محمود ججہ، حسن عسکری شیخ،صاحبزادہ محمد گزین عباسی،سید عامرعلی شاہ،ملک خالد محمود بابر، ظہیر اقبال چنڑ،ڈاکٹر رانا محمد طارق خان اراکین ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی اور ڈپٹی کمشنر سیکرٹری ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی ہوں گے۔اسی طرح ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، صوبائی محکمہ جات کے سربراہ اور وفاقی ادارہ بجلی و گیس کے افسران ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کے ممبرز ہوں گے۔ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی میں سی ای ایجوکیشن اور سی ای او ہیلتھ ایکس آفیشو ممبرز ہوں گے