ممبر صوبائی اسمبلی ملک خالد محمود وارن نے دیہی مرکز صحت مبارکپور میں تین روزہ صحت کیمپ کا افتتاح کیا
پہلے روز دیہی مرکز صحت مبارک پور صحت کیمپ میں تقریبا 200 افراد کا چیک اپ کیا گیا جس میں 14 افراد ہیپاٹائٹس جسے موذی مرض میں مبتلا پائے گئے
مبارک پور (نامہ نگار )وزیراعلی پنجاب مریم نواز و چیف ایگزیکٹو ہیلتھ ضلع بہاولپور ڈاکٹر عامربشیر کے احکامات پر دیہی مرکز صحت مبارک میں تین روزہ صحت کیمپ کا انعقاد کیا گیا- کیمپ کا افتتاح ممبر صوبائی اسمبلی سردار ملک خالد محمود بابروارن نے سابق ناظم چوہری محمد شریف، سابق چیئرمین ملک رحیم بخش کھروالہ، صدر مرکزی انجمن تاجران ملک وحید عباس مسن، سیکرٹری جنرل خان امین اسلام کے ہمراہ کیا –
انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت پنجاب عوام کو بنیادی طبی سہولیات ترجیحی بنیادوں پر فراہم کر رہی ہے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے احکامات پر پنجاب بھر تمام صحت مراکز پر صحت کیمپ لگائے گئے ہیں جس سے عوام مستفید ہو رہی ہے
انچارج دیہی مرکز صحت ڈاکٹر عالمگیر چنڑ نے ڈاکٹر حسن بشیر ،ڈاکٹر فیصل عمران کے ہمراہ بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ محکمہ صحت پنجاب کا صحت کے حوالے سے عوام کو لیے احسن اقدام ہے اس کیمپ میں پیدائش سے لے کر تمام عمر کے لوگوں کا مفت مکمل طبی معائنہ اور تشخیص کر رہے ہیں طبی معائنہ کے دوران موزی مرض میں مبتلا افراد کا بروقت علاج کیا جائے گا انہوں نے بتایا اج پہلے روز دیہی مرکز صحت مبارک پور صحت کیمپ میں تقریبا 200 افراد کا چیک اپ کیا گیا ہے جس میں 14 افراد ہیپاٹائٹس جسے موذی مرض میں مبتلا پائے گئے ہیں جن کو مزید تشخیص وعلاج معالجہ کے لئے تحصیل ہیڈ کواٹر احمد پور شرقیہ ریفر کر دیا ہے۔