Advertisements

ممبر صوبائی اسمبلی ملک خالد محمود وارن نے دیہی مرکز صحت مبارکپور میں تین روزہ صحت کیمپ کا افتتاح کیا

Malik Khalid Mehmood Warran MPA
Advertisements

پہلے روز دیہی مرکز صحت مبارک پور صحت کیمپ میں تقریبا 200 افراد کا چیک اپ کیا گیا جس میں 14 افراد ہیپاٹائٹس جسے موذی مرض میں مبتلا پائے گئے

مبارک پور (نامہ نگار )وزیراعلی پنجاب مریم نواز و چیف ایگزیکٹو ہیلتھ ضلع بہاولپور ڈاکٹر عامربشیر کے احکامات پر دیہی مرکز صحت مبارک میں تین روزہ صحت کیمپ کا انعقاد کیا گیا- کیمپ کا افتتاح ممبر صوبائی اسمبلی سردار ملک خالد محمود بابروارن نے سابق ناظم چوہری محمد شریف، سابق چیئرمین ملک رحیم بخش کھروالہ، صدر مرکزی انجمن تاجران ملک وحید عباس مسن، سیکرٹری جنرل خان امین اسلام کے ہمراہ کیا –

Advertisements

انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت پنجاب عوام کو بنیادی طبی سہولیات ترجیحی بنیادوں پر فراہم کر رہی ہے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے احکامات پر پنجاب بھر تمام صحت مراکز پر صحت کیمپ لگائے گئے ہیں جس سے  عوام مستفید ہو رہی ہے

انچارج دیہی مرکز صحت ڈاکٹر عالمگیر چنڑ نے ڈاکٹر حسن بشیر ،ڈاکٹر فیصل عمران کے ہمراہ بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ محکمہ صحت پنجاب کا صحت کے حوالے سے عوام کو لیے احسن اقدام ہے اس کیمپ میں پیدائش سے لے کر تمام عمر کے لوگوں کا مفت مکمل طبی معائنہ اور تشخیص   کر رہے ہیں طبی معائنہ کے دوران موزی مرض میں مبتلا افراد کا بروقت علاج کیا جائے گا انہوں نے بتایا اج پہلے روز دیہی مرکز صحت مبارک پور صحت کیمپ میں تقریبا 200 افراد کا چیک اپ کیا گیا ہے جس میں 14 افراد ہیپاٹائٹس جسے موذی مرض میں مبتلا پائے گئے ہیں جن کو مزید تشخیص وعلاج معالجہ کے لئے تحصیل ہیڈ کواٹر احمد پور شرقیہ ریفر کر دیا ہے۔