وزیراعلی مریم نواز نے سپیشل افراد کے لئے ہمت کارڈ کا وعدہ بھی پوراکر دیا سردار ملک خالد محمود وارن

ممبر پنجاب اسمبلی کا احمد پور شرقیہ میں ہمت کارڈ کے اجرائی تقریب سے خطاب مستحق افراد کی بائیو میٹرک کر کے تقریب کا افتتاح کیا
بنک آف پنجاب 65 ہزار سپیشل افراد کو اے ٹی ایم کارڈ جاری کرے گا اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ سوشل ویلفیئر عائشہ گل ہمت کارڈ کے ذریعے ہر سہ ماہی میں 10،500 روپے ادا کئے جائیں گے شیخ عزیز الرحمن
احمد پور شرقیہ( نامہ نگار )وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے سپیشل افراد کے لئے ہمت کارڈ کا وعدہ بھی پوراکر دیا ہے ان خیالات کا اظہار ممبر پنجاب اسمبلی سردار ملک خالد محمود وارن نے وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر احمد پور شرقیہ میں ہمت کارڈ کے اجرائی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ سوشل ویلفیئر عائشہ گل نے کہا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر اور بنک آف پنجاب کے درمیان ایم او یو پر دستخطہو چکے ہیں جس کے نتیجے میں بنک آف پنجاب 65 ہزار سپیشل افراد کو اے ٹی ایم کارڈ جاری کرے گا ممبر ڈسبلٹی بورڈ تحصیل احمد پور شرقیہ شیخ عزیز الرحمن نے کہا کہ سپیشل افراد کو ہمت کارڈ کے ذریعے ہر سہ ماہی میں 10،500 روپے ادا کئے جائیں گےاور ہمت کارڈ میں خواتین کے لئے 30 فیصد کوٹہ مختص کر دیا گیا ہے مہمان خصوصی سردار ملک خالد محمود وارن نے مستحق افراد کی بائیو میٹرک کر کے تقریب کا افتتاح کیا انہوں نے مزید کہا کہ مستحق خصوصی افراد کی معاونت کے لئے مخصوص ہیلپ لائن 1312 بھی قائمکر دی گئی ہے جہاں براہ راست رابطہ ممکن ہے ہمت کارڈ کے ذریعے 15 ستمبر تک ادائیگی شروع ہوگی اس موقع پر محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کے محمد انور میتلہ محمد انعام الرحمن بھی موجود تھے