Advertisements

رکن پنجاب اسمبلی چوہدری محمود احمد کی صوبائی وزیر برائے ہیومن رائٹ /اقلیتی امور سردار رامیش سنگھ روڑا سے ملاقات

MPA Ch Mehmood Ahmed Liaquatpur with Punjab Minister for Minorities Affairs
فیروزہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے چوہدری محمود احمد صوبائی وزیر برائے ہیومن رائٹ /اقلیتی امور پنجاب سردار رامیش سنگھ اروڑا سے ملاقات کررہے ہیں۔
Advertisements

وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات پراقلیتی برادری کے لئے عنقریب مالی امداد کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبہ جات کو عملی جامہ پہنچانے کے لیے لاحیہ عمل مرتب کیا گیا

فیروزہ(نامہ نگار)پاکستان مسلم  لیگ (ن) کےرکن پنجاب اسمبلی  حلقہ پی پی 257چوہدری محمود احمد نےصوبائی وزیر برائے ہیومن رائٹ /اقلیتی امور پنجاب سردار رامیش سنگھ روڑا سے ملاقات کی اوران سے  اقلیتی برادری  کے لئے مالی  امداد اور ترقیاتی منصوبہ  جات پر تفصیلی گفتگو کی، ملاقات میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پرعنقریب  مالی امداد کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبہ جات کو عملی جامہ پہنچانے کے لیے لاحیہ عمل مرتب کیا گیا رامیش سنگھ روڑانے کہاکہ پنجاب کی ترقی کے لیے  مریم نوازشریف کی قیادت میں ہنگامی بنیادوں پرکام جاری ہے اورصوبہ پنجاب ترقی کے نیے دورمیں داخل ہو رہا ہے صنعت زراعت سمیت دیگرشعبہ جات میں اقدامات اٹھاے جارہے ہیں ملکی تاریخ میں پہلی بارپنجاب میں کسانون کے لیے گرین ٹریکٹرسکیم اورکسان کارڈ کا عمل شروع کیا گیا جس کے حقیقی ثمرات سے کسان مستفیدہو رہے ہیں پنجاب میں ترقی کا عمل تیزی سے جاری ہے اورعوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل ہو رہے ہیں پنجاب واحد صوبہ ہے جس میں ذراعت کی ترقی کے لیے بڑی تعدادمیں وسائل فراہم کیے جارہے ہی

Advertisements