Advertisements

‪ سردار خالد محمود وارن کی اڈہ علی کھاڑک سے دائم والا بستی بلال بھٹہ تک سات کلو میٹر میٹل سڑک کی تعمیر کے لیے پچیس کروڑ کی گرانٹ

Khalid Mehmood warran
Advertisements

اڈہ علی کھاڑک سے دائم والا ،بستی بلال بھٹہ تک سات کلو میٹر سڑک کی تعمیر سے علاقہ کے لوگوں کابڑا مسئلہ حل ہو جائے گا مسلم لیگ (ن)کے ایم پی اے


احمدپورشرقیہ (نامہ نگار)مسلم لیگ (ن)کے ایم پی اے وضلعی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) سردار خالد محمود وارن نے اڈہ علی کھاڑک سے دائم والا بستی بلال بھٹہ تک سات کلو میٹر میٹل سڑک کی تعمیر کے لیے پچیس کروڑ کی گرانٹ کی منظوری دے دی۔گزشتہ روز علاقہ کے معززین سابقہ چیئرمین ملک عامر چنڑ،ملک زاھد کھاڑک،سابق کونسلر محمد لطیف چٹھہ ،سابق چیئرمین زکوٰۃ وعشرکمیٹی چوہدری محمد اکرم چٹھہ ،محمد امین آرائیں ،محمد سلیم چٹھہ ،محمد حنیف چٹھہ ،ملک ظہور احمد آرائیں ،اور حاجی حاکم علی چٹھہ پر مشتمل وفد سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے جنوبی پنجاب کی پسماندگی دور کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے اور اس علاقہ کو اربوں روپے کے فنڈز جاری کر دئیے ہیں ۔جس سے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے ۔انہوں نے کہا خاص طور پر دیہی علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر موجودہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے انہوں نے کہا اڈہ علی کھاڑک سے دائم والا ،بستی بلال بھٹہ تک سات کلو میٹر سڑک کی تعمیر سے علاقہ کے لوگوں کابڑا مسئلہ حل ہو جائے گا ۔وفد نے سڑک کی تعمیر کے لیے گرانٹ دینے پر سردار خالد محمود وارن کا شکریہ ادا کیا 

Advertisements