Advertisements

پنجاب حکومت کے پچاس سے پانچ سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو سولر پینلز دینے سے عوام کو ریلیف ملے گا حسن عسکری شیخ 

MPA Hassan Askari Sheikh
Advertisements

حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے کے لئے بھی کوشش کر رہی ہے جس میں مجسٹریٹی نظام کو مزید فعال کیا جا رہا ہے ممبر صوبائی اسمبلی کی صحافیوں سے گفتگو


  مجھے اور میرے سینکڑوں ساتھیوں کو چیمہ اور شیخ گروپ کی قیادت پر بھرپور اعتماد ہے ۔سابق چیئرمین یونین کونسل خرم پور رانا منیر احمد اتیرا    

Advertisements


چنی گوٹھ (نامہ نگار) ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 248 حسن عسکری شیخ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے لئے پچاس سے پانچ سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو سولر پینلز دینے کا اعلان کیا ہے جس سے عوام کو بھرپور ریلیف ملے گا ، اس سکیم میں 90 فیصد ادائیگی پنجاب حکومت اور دس فیصد صارفین کو ادا کرنے ہوں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق چیئرمین یونین کونسل چنی گوٹھ مہر محمد صدیق ، سابق چیئرمین یوسی خرم پور ملک منیر احمد اتیرا اور سابق کونسلر چوہدری دل احمد سندھو کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، ایم پی اے حسن عسکری شیخ نے کہا کہ پنجاب حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے کے لئے بھی بھرپور کوشش کر رہی ہے جس میں مجسٹریٹی نظام کو مزید فعال کیا جا رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ حلقہ پی پی 248 میں رواں ماہ ترقیاتی منصوبوں کا آغاز ہونے جا رہا ہے ، عوام کے بنیادی مسائل حل کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے ، انہوں نے کہا کہ اب عوام سے جھوٹے وعدے نہیں بلکہ عملی کام ہو گا ، انہوں نے کہا کہ تھانہ کی سیاست کا میں قائل نہیں ہوں عوام کے تھانہ کے مسائل اپنے ڈیرہ پر حل کریں گے کیونکہ لڑائی جھگڑوں کا حل آخر آپس میں صلح پر ہی ختم ہوتا ہے ، اس موقع پر سابق چیئرمین یونین کونسل خرم پور رانا منیر احمد اتیرا  نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں کل بھی سابق وفاقی وزیر و ایم این اے چوہدری طارق بشیر چیمہ اور ایم پی اے حسن عسکری شیخ کے ساتھ تھا اور رہوں گا ، میرے متعلق پارٹی تبدیل کرنے کی خبریں پھیلانے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ مجھے اور میرے سینکڑوں ساتھیوں کو چیمہ اور شیخ گروپ کی قیادت پر بھرپور اعتماد ہے ۔