Contact Us

یوم پاکستان تجدید عہد کا دن, پاکستان کے لیئے قائداعظم کے افکا ر کے مطابق بھر پور محنت کرنا ہوگی: حسن عسکری شیخ,عارف عزیز شیخ

MPA Hassan Askari Sheikh and Ex-MNA Arif Aziz Sheikh joint message on the issue of Pakistan Day


چنی گوٹھ (نامہ نگار) ممبر صوبائی اسمبلی حسن عسکری شیخ اور سابق ایم این اے عارف عزیز شیخ نے کہا کہ یوم پاکستان تجدید عہد کا دن ہے جس میں ہم سب کو عہد کرنا ہوگا کہ پاکستان کے لیئے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے افکا ر کے مطابق بھر پور محنت کرنا ہوگی۔ تاکہ اقوام عالم میں پاکستان کا نام بلند ہونے کے ساتھ عزت وقار کی علامت بھی ہو۔انہوں نے قوم کو یوم پاکستان کی مبارک باددیتے ہوئے کہا کہ قرارداد پاکستان نہ صرف پاکستان بلکہ اقوام عالم کے لیے مشعل راہ ہے۔ آج ملک کے حالات ہم سے یہ تقاضا کرتے ہیں کہ ہم اتحاد ایمان اور تنظیم کا جو پیغام قائداعظم نے دیا تھا اس کے مطابق پاکستان کو عظیم سے عظیم تر بنانے کیلئے اپنی کوششوں میں مزید تیزی لائیں۔ انہوں نے کہا کہ 23مارچ 1940کو پاکستان کا تصور پیش کیا گیا اور بڑی جدوجہد اور قربانیوں کے بعد پاکستان وجود میں آیا۔ آج وقت کی ضرورت ہے کہ ہم اپنی نئی نسل کو پاکستان کے حصول کا مقصد سمجھائیں تا کہ نئی نسل دو قومی نظریہ کو جان سکے اور آگے چل کر مستقبل کے یہ معمار پاکستان کی ترقی اور بقا کے لیے صحیح معنوں میں کام کر سکے۔

مزید پڑھیں