حاصل پور: ہم خیال گروپ اینڈ ویلفیئر کی نئی قیادت کا انتخاب، ایم پی اے فرزانہ خلیل باجوہ کی مبارکباد

باہمی دوستوں اور گروپ ممبران کی مشاورت اور اعتماد سے ملک ہارون عثمان کو صدر اور ملک سجاد آرزو کو جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا
ایم پی اے فرزانہ خلیل باجوہ کی صدر ہم خیال گروپ کے گھر خصوصی آمد جہاں انہوں نے نومنتخب عہدیداران کو پھولوں کے ہار پہنائے، مبارکباد دی
ایم پی اے فرزانہ خلیل باجوہ کی صدر ہم خیال گروپ کے گھر خصوصی آمد جہاں انہوں نے نومنتخب عہدیداران کو پھولوں کے ہار پہنائے، مبارکباد دی
حاصل پور: ہم خیال گروپ اینڈ ویلفیئر کی نئی قیادت کا انتخاب، ایم پی اے فرزانہ خلیل باجوہ کی مبارکباد ،تفصیلات کے مطابق ہم خیال گروپ اینڈ ویلفیئر کی قیادت کے لیے باہمی دوستوں اور گروپ ممبران کی مشاورت اور اعتماد سے ملک ہارون عثمان کو صدر اور ملک سجاد آرزو کو جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا۔ اس موقع پر ایم پی اے فرزانہ خلیل باجوہ کی صدر ہم خیال گروپ کے گھر خصوصی آمد جہاں انہوں نے نومنتخب عہدیداران کو پھولوں کے ہار پہنائے، مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا
ملک ہارون عثمان نے اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ گروپ ممبران اور دوستوں نے جو اعتماد ان پر کیا ہے، وہ اسے اپنی ذمہ داری سمجھ کر پورا کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم خیال گروپ کی فلاحی سرگرمیوں کو مزید مضبوط بنایا جائے گا اور سماجی بہتری کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا ملک سجاد آرزو نے بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم خیال گروپ کے مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے وہ اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ گروپ ممبران کے ساتھ مل کر علاقے کی ترقی اور عوامی خدمت کو مزید وسعت دی جائے گی جبکہ ایم پی اے فرزانہ خلیل باجوہ کا کہنا تھا کہ ہم خیال گروپ ایک متحرک اور سماجی خدمت کا جذبہ رکھنے والا پلیٹ فارم ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ملک ہارون عثمان اور ملک سجاد آرزو کی قیادت میں یہ گروپ مزید کامیابیاں حاصل کرے گا۔ گروپ اپنی مثبت سرگرمیوں کو مزید فروغ دے گا اور اجتماعی فلاح و بہبود کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔