طارق بشیر چیمہ کی قیادت میں یزمان کی طرح اب چنی گوٹھ اور کلاب میں میں ترقیاتی کاموں کے نئے دور کا آغاز ہو گا حسن عسکری شیخ
اب نوجوانوں کو روزگار ملے گا ، نوکریاں لاکھوں روپے کے عوض فروخت کرنے والوں کا دور گزر چکا تھانہ کلچر کا خاتمہ اور عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے
ہمارے علاقے میں عرصہ دراز سے ترقیاتی کام نہیں ہوئے ، سابقہ عوامی نمائندے عوام کو سنہرے خواب دیکھا کر ووٹ لے جاتے تھے مسلم لیگ ق کے ممبر صوبائی اسمبلی کی پنجاب اسمبلی میں حلف برداری کے اجلاس میں حلف اٹھانے کے بعد میڈیا سے گفتگو
چنی گوٹھ (نامہ نگار) مسلم لیگ ق کے ممبر صوبائی اسمبلی حسن عسکری شیخ نے کہا ہے کہ اپنے لیڈر چوہدری طارق بشیر چیمہ کی قیادت میں یزمان کی طرح اب چنی گوٹھ اور کلاب میں میں ترقیاتی کاموں کے نئے دور کا آغاز ہو گا ، تھانہ کلچر کا خاتمہ اور عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں حلف برداری کے اجلاس میں حلف اٹھانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، حسن عسکری شیخ نے کہا کہ اب نوجوانوں کو روزگار ملے گا ، نوکریاں لاکھوں روپے کے عوض فروخت کرنے والوں کا دور گزر چکا ، انہوں نے کہا کہ ہمارے علاقے میں عرصہ دراز سے ترقیاتی کام نہیں ہوئے ، سابقہ عوامی نمائندے عوام کو سنہرے خواب دیکھا کر ووٹ لے جاتے تھے دوبارہ ہمارے علاقے کا رخ نہیں کرتے تھے ، حسن عسکری شیخ نے کہا کہ چنی گوٹھ اور کلاب کے بنیادی مسائل حل کرانا چوہدری طارق بشیر چیمہ اور میری اولین ترجیحات میں شامل ہے ، انہوں نے کہا کہ کتنے دکھ کی بات ہے کہ چنی گوٹھ میں گرلز ڈگری کالج کا منصوبہ جو کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے میری درخواست پر منظور کرلیا تھا اور اس کے فنڈز بھی مختص ہو گئے تھے مگر کچھ تعلیم دشمن عناصر نے اس منصوبے کو ختم کر کے فنڈز دیگر منصوبوں کے لیے منتقل کرا لئے ، حسن عسکری شیخ نے کہا کہ حلقہ میں کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی تھانہ کلچر کا خاتمہ کر کے عوام کے مسائل ان دہلیز پر ہی حل ہوں گے