Advertisements

14مرتبہ بار کے صدر منتخب ہونے والے ممتاز قانون دان نذر حسین اسلم موہل کی یاد میں بار ایسوسی ایشن میں دوسرے روز بھی سوگ اور ہڑتال

Mourning, Strike Continue for Second Day at Bar Association in Memory of Eminent Jurist Nazar Hussain Aslam Mohal, Elected Bar President 14 Times
احمد پور شرقیہ بار ایسوسی ایشن کے وکلاء مرحوم نزرحسین اسلم موہل کی وفات پر دعا مغفرت کرتے ہوئے
Advertisements

ہڑتال کے باعث تمام وکلاء نے عدالتوں کے بائیکاٹ کا سلسلہ جاری رکھا، جس کی وجہ سے عدالتی امور معطل رہے

حافظ مظفر کریم مغل ,چوہدری ذوالفقار علی, مہر مشتاق احمد خان ,میاں عبدالمعنم ,سیف الرحمن عبد الرحمن ملک عبدالغفور آرائیں ایڈووکیٹس کا  مرحوم  نذر حسین اسلم موہل  کوخراجِ تحسین

Advertisements

احمد پور شرقیہ (جمشید اقبال بھٹی سے) 14مرتبہ بار کے صدر منتخب ہونے والے سینئر اور ممتاز قانون دان  نذر حسین اسلم موہل کی ناگہانی وفات پر وکلاء برادری گہرے صدمے کا شکار ہےمرحوم کی یاد اور احترام میں بار ایسوسی ایشن احمد پور شرقیہ میں دوسرے روز بھی مکمل سوگ اور ہڑتال کی گئی ہڑتال کے باعث تمام وکلاء نے عدالتوں کے بائیکاٹ کا سلسلہ جاری رکھا، جس کی وجہ سے عدالتی امور معطل رہے اورسائلین وکلاء کے ساتھ یکجہتی اور غم میں شریک رہے

اس موقع پر چوہدری ذوالفقار علی مہر مشتاق احمد خان میاں عبدالمعنم حافظ مظفر کریم مغل سیف الرحمن عبد الرحمن ملک عبدالغفور آرائیں ایڈووکیٹس نے مرحوم  نذر حسین اسلم موہل کی شعبہ قانون میں دہائیوں پر محیط خدمات، پیشہ ورانہ مہارت، دیانت داری اور جونیئر وکلاء کی رہنمائی جیسے اوصاف کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیاوکلاء کا مزید کہنا تھا کہ نذر حسین اسلم موہل ایک نڈر، بااصول اور مہربان شخصیت کے مالک تھے، جن کی وفات سے بار ایسوسی ایشن ایک عظیم اور مخلص رہنما سے محروم ہو گئی ہے اور یہ خلاء طویل عرصے تک پر نہیں ہو سکے گاایصالِ ثواب  مرحوم کے درجات کی بلندی، مغفرت اور جوارِ رحمت میں جگہ کے لیے اجتماعی دعا کی گئی۔ وکلاء نے بارگاہِ الہٰی میں ہاتھ اٹھا کر دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے پس ماندگان کو یہ عظیم صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے