Advertisements

انووسٹا چولستان کا پہلا مشترکہ منصوبہ ریڈون مارکیٹنگ ایجنسی کے ساتھ معاہدہ

DHA Bahawalpur
Advertisements

سیکریٹری ڈی ایچ اے بہاولپور سید اشعر محبوب اور سی ای او ریڈون مارکیٹنگ ایجنسی محمد احسن رشید نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے

بہاولپور : انووسٹا چولستان نے ایک تاریخی سنگِ میل عبور کرتے ہوئے پہلا مشترکہ منصوبہ مکمل کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں ریڈون مارکیٹنگ ایجنسی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔  تقریب میں ایڈیشنل ڈائریکٹر انووسٹا چولستان وقاص منظور چیمہ اور ڈائریکٹر آئی ٹی شہزیب عالم اپنی ٹیم کے ہمراہ موجود تھے، جنہوں نے اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ شراکت داری خطے میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور آئی ٹی کے میدان میں ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہو گی۔  اس موقع پر سیکریٹری ڈی ایچ اے بہاولپور  سید اشعر محبوب اور سی ای او ریڈون مارکیٹنگ ایجنسی محمد احسن رشید نے معاہدے پر دستخط کیے۔

Advertisements

انہوں نے اسے جنوبی پنجاب کے طلبہ اور نوجوانوں کے لیے ایک سنہری موقع قرار دیا، جس کے ذریعے جدید مہارتوں اور عالمی معیار کی سہولیات تک رسائی ممکن ہو گی۔  انتظامیہ کے مطابق اس اشتراک سے بہاولپور سمیت پورے جنوبی پنجاب میں آئی ٹی اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے شعبوں کو فروغ ملے گا اور نوجوانوں کے لیے تعلیم، تربیت اور روزگار کے نئے دروازے کھلیں گے