اسلامیہ یونیورسٹی اور ضیاء الدین یونیورسٹی کراچی کے مابین تدریس و تحقیق میں باہمی تعاون کے لیے مفاہمتی یاداشت پر دستخط

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور ضیاء الدین یونیورسٹی کراچی کے مابین تدریس و تحقیق میں باہمی تعاون کے لیے مفاہمتی یاداشت پر ستخط ہوئے۔ اس موقع پر وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب، پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عُقیلی وائس چانسلر مہران یونیورسٹی آف انجینئر نگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورہ، ڈاکٹر ذولفقار علی عمرانی ڈائریکٹر اورک ضیا ء الدین یونیورسٹی کراچی، پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال ڈائریکٹر اورک اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور دیگر حکام موجود تھے۔ معاہدے کی رو سے دونوں جامعات کے اورک دفاتر تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے آپس میں تعاون اور اشتراک کریں گے۔ اس سلسلے میں ویٹرنری، میڈیسن، انجینئرنگ، فارمیسی، نرسنگ، بائیو ٹیکنالوجی اور سوشل سائنسز کے شعبوں میں تعاون بڑھایا جائے گا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کے ویژن کے مطابق تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دیتے ہوئے فورتھ جنریشن یونیورسٹی کا درجہ حاصل کیا اور جامعہ اسلامیہ کی کپاس کی اقسام کی تجارتی پیمانے پر فروخت ہو رہی ہیں۔