Contact Us

اسلامیہ یونیورسٹی اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لودھراں کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

Mou between iub and Lodhran hospital

اسلامیہ یونیورسٹی اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لودھراں کے درمیان یونیورسٹی کالج آف نرسنگ کے طلباء و طالبات کی عملی تربیت، تدریس و تحقیق اور باہمی تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

معاہدے پر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور ڈاکٹر محمد اورنگزیب میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لودھراں نے دستخط کیے

اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لودھراں کے درمیان یونیورسٹی کالج آف نرسنگ کے طلباء و طالبات کی عملی تربیت، تدریس و تحقیق اور باہمی تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ معاہدے پر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور ڈاکٹر محمد اورنگزیب میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لودھراں نے دستخط کیے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے شعبے میں اعلیٰ معیار تعلیم کے لیے کوشاں ہے۔ ا س مقصد کے لیے علاقے میں موجود ہسپتالوں میں عملی تربیت کے لیے روابط کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ یونیورسٹی کالج آف نرسنگ جنوبی پنجاب میں اپنی نوعیت کا پہلا معیاری ادارہ ہے جہاں پر نرسنگ کے شعبے میں بی ایس کی ڈگری دی جا رہی ہے اور اس مقصد کے لیے سٹیٹ آف دی آرٹ کالج قائم کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی ہدایت پر الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے شعبے میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی جانب سے نئے شعبہ جات کا قیام اس علاقے کے طلباء وطالبات کے لیے ہیڈ سیکٹر میں روز گار کے بہترین مواقع فراہم کر رہا ہے اور اس شعبے میں تدریسی سرگرمیوں کے آغاز سے صحت عامہ کے شعبے میں بہت بہتری آے گی جو جنوبی پنجاب میں بہت خوش آئند اقدام ہے۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر محمد امجد ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور، ڈاکٹر فیصل وحید چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ لودھراں، فرحان مختار پرنسپل یونیورسٹی کالج آف نرسنگ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پوراورتسنیم اخترنرسنگ سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال لودھراں موجود تھیں۔ معاہدے کی رو سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لودھراں یونیورسٹی کالج آف نرسنگ کے طلباء وطالبات کو عملی تربیت، سینئر تجربہ کار طبی ماہرین سے رہنمائی اور تکنیکی معاونت فراہم کرے گا۔ اسی طرح مشترکہ تحقیقی منصوبوں، کانفرنسز، سیمینار کے لیے باہمی اقدامات کیے جائیں گے۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لودھراں یونیورسٹی کالج آف نرسنگ کے طلباء و طالبات کو ایک سالہ پوسٹ ڈگری انٹرنشپ پروگرام بھی فراہم کرے گا۔

مزید پڑھیں