Advertisements

اسلامیہ یونیورسٹی اور زراعت کے فروغ کے ادارے فارمدار کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

Mou between iub and Farmdar
Advertisements

اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور زراعت کے فروغ کے ادارے فارمدار کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ انجینئر پروفیسر ڈاکٹراطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور مجیب ارجمندخان ڈائریکٹر بزنس ڈویلپمنٹ فارمدار نے اپنے اداروں کی جانب سے دستخط کیے۔ معاہدے کے مطابق دونوں ادارے سوائل سائنسز کے شعبے میں خاص طور پر سوائل سیمپلنگ،سنسر زکے تعین اور کام کے لیے باہمی تعاون کریں گے۔ فارمدار یونیورسٹی کو تحقیقی مقاصد کے لیے زرعی آلات فراہم کرے گا۔ طلباء وطالبات کو انٹرنشپ اور ملازمت کے مواقع فراہم کیے جائیں گے اور یونیورسٹی زرعی فارم کی سیٹلائیٹ کے ذریعے تجزیہ کاری میں مدد فراہم کی جائے گی۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور زرعی تحقیق میں پاکستان میں منفرد مقام رکھتی ہے۔ یونیورسٹی زرعی کالج میں بی ایس آنرز، ایم ایس سی اور پی ایچ ڈی سطح پر درس و تدریس اور تحقیق جاری ہے۔ اہم ترین شعبوں میں ایگرانومی، فارسٹری رینج اینڈ وائلڈ لائف مینجمنٹ، پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینٹکس، سوئل سائنس، پلانٹ پتھالوجی، فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ نیشنل کاٹن بریڈنگ سنٹر اور نیشنل ریسرچ سنٹر برائے انٹرکراپنگ ٹیکنالوجی بھی موجود ہیں جہاں پر اعلیٰ درجے کی تحقیق ہو رہی ہے۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر معظم جمیل، رجسٹرار، رضوان مجید، ڈائریکٹر آئی ٹی، پروفیسر ڈاکٹر عابد شہزاد، ڈائریکٹر انٹرنیشنل لنکجز،ڈاکٹر محمد عبداللہ ڈائریکٹر بائیو ڈئیورسٹی پارک، عمران منظور مینجر فارم، ڈاکٹر محمد نفیس، بلال ارشاد ایڈیشنل رجسٹرار، عارف رموز ایڈیشنل رجسٹرار اور محمد خالد بھی موجود تھے۔