Advertisements

اسلامیہ یونیورسٹی اور چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی بہاول پور کے مابین تعاون و اشتراک کے لیے باہمی یادداشت پر دستخط

MOU between IUB and cholistan development authority Bahawalpur
Advertisements

اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی بہاول پور کے مابین تعاون و اشتراک کے لیے باہمی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ وائس چانسلر انجینئرپروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب اور منیجنگ ڈائریکٹر چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی بہاول پور طار ق محمود بخاری نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔معاہدے کی رو سے چولستان میں آثار قدیمہ کی دریافت کے لیے مشترکہ سروے کرے گے اس حوالے سے دونوں ادارے آگاہی سیمینار، لیکچر، کانفرنسز منعقد کریں گے۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم ڈین فیکلٹی آف کیمیکل اینڈ بائیو لوجیکل سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر جاوید حسان چانڈیو ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ لنگوئجز، امتیاز حسین لاشاری سب ڈویژنل آفیسر، ڈاکٹر خلیل احمد ایڈیشنل ڈائریکٹر، محمد فیصل صدیق سیکرٹری کلچر اینڈ ہیرٹیج ریسرچ سنٹر، محمد زبیر، محمد اعجاز الرحمن شعبہ آرکیالوجی بھی موجود تھے۔