اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

MoU between Islamia University Bahawalpur and Drug Regulatory Authority of Pakistan

بہاول پور:اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ مفاہمتی یادداشت پر وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورانجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان عاصم رؤف نے دستخط کیے۔ اس موقع پر پرو وائس چانسلر و ڈین فیکلٹی آف فارمیسی پروفیسر ڈاکٹر اختر نوید بھی موجود تھے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان کو بہتری کے لیے مواقع فراہم کرے گی۔ معاہدے کی رو سے دونوں ادارے مشترکہ تعلیمی اور تحقیقی منصوبوں کو سرانجام دے گی۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کلنیکل اور سائنٹیفک مباحثوں اور کانفرنسز میں ایک دوسرے سے تعاون کریں گے اور فارماسوٹیکل ریگولیٹری سروسز کی بہتری کے لے اقدامات کیے جائیں گے۔ تحقیقی منصوبوں میں بھی آپس میں تعاون کیا جائے گا۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان عاصم رؤف نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور جیسے تاریخی تعلیمی ادارے کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط انتہائی خوش آئند امر ہے اور اس سے دونوں اداروں کے مابین تدریسی، تحقیقی اور ریگولیٹری سروسز میں بہتری لانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہاکہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان 22کروڑ لوگوں کی صحت کا محافظ ہے اور خصوصاً کرونا وباء کے دوران کووڈ ویکسین اور دیگر معاملات میں بہت بڑے پیمانے پر ملک و قوم کی خدمت کی۔ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان کی قومی خدمات کو سراہا اور کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے گریجویٹس ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور مفاہمتی یادداشت دونوں اداروں کے درمیان تدریس و تحقیق معاملات کو مزید فروغ دے گی۔

مزید پڑھیں