Advertisements

اسلامیہ یونیورسٹی اور ہبی یونیورسٹی وہان چین کے مابین تدریس وتحقیق کے فروغ کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

MOU between Islamia University and Univeisty of Wahan China
Advertisements

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور ہبی یونیورسٹی وہان چین کے مابین تدریس وتحقیق کے فروغ کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ آن لائن منعقد ہونے والی تقریب میں وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب اور پروفیسر ڈاکٹرلیوجان پنگ نے اپنی اپنی جامعات کی جانب سے دستخط کئے۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز، ڈاکٹر خورشید احمد، پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا، ایڈیشنل ڈائریکٹر طاہرہ اختر، ڈاکٹر ماہِ بشرہ اصغر، ڈاکٹر محمد یونس، حافظ محمد شفیق اور محمد عامر رسول بھی موجود تھے۔ معاہدے کی رو سے دونوں جامعات دونوں سماجی علوم، انجینئرنگ اور آرٹ کے علوم میں تدریس وتحقیق کے لئے باہمی تعاون کریں گی اور اس سلسلے میں فیکلٹی آف طلباء وطالبات کے تبادلے کے علاوہ وظائف بھی دئیے جائیں گے۔